?️
ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسمٰعیل خان، وزیرستان، لکی مروت اور خیبر کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کی گئی۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کولاچی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خارجی شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے دو الگ الگ مقامات دوسالی اور ٹپی میں فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک آپریشن کے دوران 2 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ایک خارجی دہشت گرد کو خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کے واقعات سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے کو کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کارروائی سے روکنے کے لیے سینیٹائزشن آپریشن جاری ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
جولانی کی ہری جھنڈی سے شام میں پہلے امریکی فوجی اڈے کی تعمیر کا کام شروع
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے شام کے
جنوری
اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور
?️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ
مئی
ٹک ٹاک انسٹاگرام جیسی فوٹو ایپ لانچ کرنے کو تیار
?️ 12 اپریل 2024سچ خبریں: ٹک ٹاک ایک فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرکے سوشل میڈیا
اپریل
اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے شرم الشیخ معاہدے میں شمولیت کی درخواست
?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے
اکتوبر
16 ممالک کی عالمی کاروان صمود کی سلامتی کے تحفظ کی درخواست
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو،
ستمبر
اسرائیل مغربی کنارے پر کب تک قابض رہے گا ؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی بربریت نے مشرق وسطیٰ میں
اگست
صہیونی حکام کا فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت کا اعتراف
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح متعدد فلسطینی نابلس کے شہر بورین کے ارد
جنوری