?️
جدہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم اور بالخصوص بابراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وزیراعظم عمران خان نے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔‘
دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔شاہین نے پہلے اوور کا چوتھا گیند یارکر کرایا جس پر روہت شرما بلا نہ لگا سکے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔سکور ابھی چھ تک پہنچا تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں اب تک تیسری وکٹ کیلئے 25رنز جوڑ کر سکور کو 31 تک پہنچایا۔
پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔ محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر رشبھ پنت کیخلاف ریویو لیا لیکن فیلڈامپائر کافیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنت نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے سمیت اوور میں 15رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی ، ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔رویندرا جدیجا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف نے پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا اور بھارت کی ٹیم ساتویں وکٹ سے محروم ہو گئی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان نے بھوونیشور کمار کو چوکا اور چھکا لگا کر ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد فاسٹ باؤلرز کے خلاف پاکستانی بلے بازوں نے باآسانی رنز کیے لیکن سپنرز کے خلاف وہ جدوجہد کرتے نظر آئے۔بابراعظم کو ابتدا میں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر انہوں نے رویندرا جدیجا کو چھکا اور ورُن چکراورتھی کو چوکا لگا کر جارحانہ انداز اختیار کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان و چین کا ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کا تاریخی معاہدہ
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور
جون
تارا محمود نے اپنے کیریئر کے سب سے انوکھے کردار سے پردہ اٹھادیا
?️ 2 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے انکشاف کیا ہے
جولائی
واشنگٹن اور ایتھنز کا مقابلہ ماسکو سے ہوگا: بائیڈن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: Kyriakas Mitsotakis کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں؟ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ
?️ 10 فروری 2024صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے
فروری
13 برس بعد پاکستانی وزیرِ خارجہ کا تاریخی دورۂ بنگلادیش
?️ 24 اگست 202513 برس بعد پاکستانی وزیرِ خارجہ کا تاریخی دورۂ بنگلادیش پاکستان کے
اگست
جوڈیشل کمیشن 2 دسمبر کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کا فیصلہ کرے گا
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور وفاقی آئینی
نومبر
اردن: شام پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر صیہونی
جولائی
وطن واپسی پر نواز شریف کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق سلوک ہوگا، وزیر اطلاعات
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے
ستمبر