وفاقی وزارتوں کی ’ای آفس‘ احکامات کی عدم تعمیل، وزیراعظم کا اظہار برہمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں کے ای آفس پر کام کرنے میں عدم دلچسپی، احکامات کی عدم تعمیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)کو جامع رپورٹ تیار کرکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنز نے ای آفس پر کام کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم کی بارہا ہدایت کے باوجود ’ای آفس‘ کے احکامات پر تعمیل نہیں ہوسکی، وزیراعظم نے وفاقی حکومت میں ’ای آفس‘ عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے وزارتوں کے مابین خط و کتابت کے لیے ’ای آفس‘ کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے، وزیراعظم آفس نے ’ای آفس‘ کے نفاذ پر تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال کردیا۔

جاری مراسلے کے مطابق تمام قسم کی وزارتوں کے مابین خط و کتابت کو خصوصی طور پر ’ای آفس‘ کے ذریعے یقینی بنایا جائے، فزیکل کمیونیکیشن کو مسترد کرکے ’ای آفس‘ کے ذریعے خط و کتابت کو دوبارہ جمع کرایا جائے، وزارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی ادارے (این آئی ٹی بی) ’ای آفس‘ کے استعمال پر جامع رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم آفس کو جمع کرائیں۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں وزارتوں میں ’ای آفس‘ کی تعمیل سے متعلق تفصیلی اعدادوشمار شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی وزارتوں میں وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کا ای آفس بیوروکریسی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 فیصد افسران کے لاگ ان ہونے کے بعد سسٹم خود بخود لاگ آؤٹ ہوجاتا ہے، سسٹم میں ہوسٹنگ اور کیپسٹی کے مسائل سے ای آفس کئی گھنٹوں تک ڈاؤن رہتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم آفس اس موضوع پر پہلے بھی وفاقی وزارتوں کو 27 مارچ 2024، 17 اگست 2024 اور 18 ستمبر 2024 کو مراسلے تحریری طور پر لکھ چکا ہے تاہم اس بار ای آفس کے استعمال پر زور دینے کے لیے مراسلہ میں سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

فوجی افسران، ججز نیب قوانین کے تحت مکمل طور پر قابل احتساب ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور

برہم صالح کے پاس ہوشیار زیباری سے صدارت جیتنے کا بہتر موقع

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے رکن ریزان شیخ دلیر 

ایک قدامت پسند میگزین میں اتاترک کے بارے میں ایک مضمون پر ترکی میں تنازعہ

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: ترک جمہوریہ کے بانی مصطفیٰ کمال کی شخصیت کے حقیقی

پوپ فرانسس نے مغربی ایشیا میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کے کیتھولکس کے رہنما پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں

شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں

?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے غیر جوابی پیغامات پر ماہانہ حد مقرر کر دی

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسپیم اور غیر

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی ایک روزہ راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک

صیہونیوں کو ایک نئی وارننگ

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Kipa Hebrew ویب سائٹ نے لکھا بہت سے اقتصادی کارکن ہمیشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے