وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کالاباغ ڈیم کی حمایت کردی

?️

پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالاباغ ڈیم کی حمایت کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائیت کے چکر میں پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، تحفظات دور کرکے کالاباغ ڈیم جیسا منصوبہ بننا چاہیے۔ بارشوں سے صوبے کے کئی شہروں میں نقصانات ہوئے،بونیر، شانگلہ ، صوابی اور سوات بہت زیادہ متاثر ہوئے،12اور 14 فٹ کاسیلابی ریلاآیا جس نے گھروں کو زمین بوس کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں تمام ادارے متحرک رہے اور بھرپور کام کیا، 24 گھنٹوں میں تمام لوگوں تک پہنچ کر ریسکیو کیا گیا،سیلاب متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں 490 افرادسیلابی ریلوں کی نذر ہوئے۔

سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 ،20 لاکھ روپے دیئے گئے،مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو10، 10 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں۔

اتنی تیزی سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام نہیں ہوا جتنا ہم نے کیا،اگر ہم نے وقت پر ڈیم بنائے ہوتے تو اتنا نقصان کبھی نہ ہوتا،ہم خیبرپختونخوا میں مزید ڈیم بنا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ کیلئے جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق

?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے

ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سعودی صحافی طارق الحمید نے الشرق الاوسط اخبار میں ایک نوٹ

ایران کے صدر کے دورہ عراق کے فواید

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے تین روزہ دورے میں ہمارے ملک کے صدر

جنوبی لبنان کے خلاف اسرائیلی زمینی اور فضائی حملے جاری

?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے  جنوبی لبنان کے علاقے عرب صلیم

پاک ۔ ایران سرحدی پوائنٹس کی بندش پر تاجروں کا احتجاج

?️ 19 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) رخشان اور مکران ڈویژن کے مختلف سرحدی ٹاؤنز میں

الکاظمی اپنے تحفظ کے لیے امریکی سفارت خانے گئے ہیں:عراقی سیاست دان

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاست دان نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم

ویٹکاف اور کوشنر ایران مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے

?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے پاکستان، عمان اور روس

میانمار کی سربراہ کو نئے الزامات کا سامنا

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کی معزول فوجی بغاوت کے ایک ماہ بعد اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے