?️
بیجنگ(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں اہم ترین ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کے مسائل سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران مختلف سرکاری و نجی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان مشترکہ مفادات اور باہمی تعلقات گفتگو ہوئی۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم چینی صدر سے ملاقات کے بعد پاکستان روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چینی ہم منصب اور ازبکستان کے صدر سے ملاقاتیں کیں،وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران مختلف سرکاری و نجی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی پیشکش کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کی کاروباری تعلقات میں اضافہ کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی پیشکش کو اجاگر کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کو ان کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ملاقاتوں کے دوران کابینہ اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
حکومت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے راہ پر گامزن ہے
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کا
نومبر
عام انتخابات کب ہوں گے آصف زرداری نے بتا دیا۔
?️ 11 مئی 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی
مئی
2023 میں کون سی ’میمز‘ وائرل ہوئیں؟
?️ 21 دسمبر 2023 سچ خبریں: سال 2023 کے دوران پاکستان جہاں سیاسی اور معاشی
دسمبر
امریکی فضائی تنصیبات ڈرون حملوں کے خلاف غیر محفوظ:سی این این
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اندرونی
جون
سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے
فروری
پاکستان کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بند
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردانہ
نومبر
دمشق عالمی بحرانوں کے اثرات سے محفوظ نہیں : شامی وزیر اقتصادیات
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور خارجہ تجارت نے اس بات
فروری
عمران خان، شاہ محمود قریشی کو سزا کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
?️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی
جنوری