وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

?️

بیجنگ(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں اہم ترین ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کے مسائل سمیت  اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران مختلف سرکاری و نجی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان مشترکہ مفادات اور باہمی تعلقات گفتگو ہوئی۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم چینی صدر سے ملاقات کے بعد پاکستان روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چینی ہم منصب اور ازبکستان کے صدر سے ملاقاتیں کیں،وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران مختلف سرکاری و نجی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی پیشکش کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کی کاروباری تعلقات میں اضافہ کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی پیشکش کو اجاگر کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کو ان کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ملاقاتوں کے دوران کابینہ اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

 

 

مشہور خبریں۔

صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر دعویٰ اور ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات

?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز

ایران صہیونیوں کو آسانی سے حیران کر سکتا ہے:عرب تجزیہ کار 

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:عرب تجزیہ کار جومه بوکلیو نے اسرائیل-ایران جنگ کے بعد

چین آبنائے ہرمز کے بغیر کیسے چل سکتا ہے؟

?️ 7 اپریل 2026سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے

صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے

یمن میں سعودی اور اماراتی اثر و رسوخ کی خفیہ جنگ پر وارننگ

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:انسانی حقوق کے یمنی کے ماہر نبیل الحدا نے خبردار کیا

نیتن یاہو ہذیان بک رہے ہیں،مزاحمتی تحریک پورے مقبوضہ فلسطین کو آزاد کروا سکتی ہے:رائے الیوم

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے جولان کی بلندیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار

کیا امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کر رہا ہے؟

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جے

نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!

?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے