حکومت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے راہ پر گامزن ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرایا جائے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو ملتان میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

جس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، ایم این اے ابرہیم خان، احمد حسن ڈیہڑ، اراکین اسمبلی قاسم عباس لنگاہ، محمد سلمان نعیم، سلیم اختر لابر، واصف مظہر راں، وسیم خان بادوزئی، میاں طارق عبداللہ شریک تھے، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے،عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرایا جائے گا، انہوںنے ہدایت کی کہ قومی تعمیر نو کے محکمے مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کریں۔

مشہور خبریں۔

لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی 

?️ 20 ستمبر 2025لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی برطانیہ کے شاہی

ملک میں دبئی اور نیویارک کی طرح عمارتیں بنائی جائیں گی

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اب شہر مزید پھیلیں گے نہیں، بلکہ اوپر جائیںگے،اسلام

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں کو نوٹس جاری

?️ 15 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں

25 امریکی ریاستوں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران فوڈ اسٹیمپ پروگرام منسوخ کرنے پر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کیا

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے

صیہونی کابینہ میں اختلاف کی اہم وجوہات

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں تل ابیب کی ناکامی کے

ہمارے میزائل 1 سے 2 منٹ کے اندر صیہونی ریاست کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں؛ایرانی جنرل کا دعوی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے صیہونیوں کو

 ہم موجودہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں:حماس  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی میں عارضی

یورپ کو امریکہ سے آزاد رہنماؤں کی ضرورت

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے Berliner Zeitung اخبار کے مطابق یورپ کو ایسے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے