وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے دوران سائیڈلائن پر عالمی سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری سے ملاقات ہوئی  ، ملاقات میں امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو بھی شریک تھے ۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری نے ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ میں لکھا وزیراعظم کیساتھ سیلاب سے تباہی پر بات ہوئی ،موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

شہباز شریف نے جی ایس پی پلس کیلئے فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یواین اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ایرانی صدر سے ملاقات کی ، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے صدر ،، آسٹریا کے چانسلر اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بھی ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

سپریم کورٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف  کے استعفوں کی منظوری کیلئے  2015 میں دائر درخواستوں کو غیر موثر ہونے  پر خارج کر دیا۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز ” کے مطابق  ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کی تھیں، وکیل حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا احوال

?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی اے سی  نے نیب افسران، ان کے بچوں اور

مصری صدر نے صیہونیوں کو کون سے دو راستے دکھائے ہیں؟

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اسرائیل اپنی

کیا محمد بن سلمان تخت شاہی کے قریب پہنچ چکے ہیں؟

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں شاہ سلمان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت اور

مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان پر نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا الزام

?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا

کیا اسرائیل حماس کے مطالبات ماننے پر مجبور ہے؟ صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ

غزہ میں صیہونی فوج پر نئی کاری ضرب 

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہ سرایا القدس نے غزہ میں اسرائیلی فوج

پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا: شہریار آفریدی

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا

سوات واقعے کا مقدمہ وزیراعلی کیخلاف درج ہونا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 30 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے