?️
اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی اتحاد میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے۔پیپلز پارٹی نے داخلہ اور قانون کے قلمدان مانگ لیے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق داخلہ اور قانون کی وزارت پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلاف ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے رات گئے داخلہ اور قانون کی وزارتیں بھی مانگ لیں۔
نوازشریف نے دونوں میں سے ایک وزارت پیپلز پارٹی کو دینے کی تجویز دی۔جس کے بعد احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقیات اور راناثناء اللہ کو وزارت قانون کی جگہ کوئی دوسری وزارت دینے پر غور شروع ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے شازیہ مری کو بھی وزارت دینے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پی پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا تھا ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ کم از کم 15 نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی تھی۔
ادھر نئی حکومت کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کو آج افطار پر بلا لیا ، وزیر اعظم کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام وزیرا عظم ہاوس میں کیا جائے گا جہاں وزیر اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے اور نئی کابینہ سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کےبعد حتمی شکل دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔


مشہور خبریں۔
تیونس کی خطرناک صورتحال
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:تیونس کی اسلام پسند جماعت کے رہنما نے اس ملک کی
جنوری
آرمی چیف سے ملنے والی کاروباری برادری کا مقصد اپنے کاروبار کا تحفظ ہے، فواد چوہدری
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
مارچ
عزت، طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم
دسمبر
اسرائیل کی خصوصی آپریشن میں رسوا کن شکست!
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: صیہونیوں نے گزشتہ ہفتے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ
مئی
بلاروس پر اقتصادی پابندیاں زیر غور
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: ٹوکیو حکومت بیلاروس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے
فروری
امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو مہاجرین کی ملک بدری کے لیے ہری جھنڈی
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 500000 سے زائد مہاجرین
مئی
کسی بھی یورپی ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: اگر آپ کسی خوبصورت یورپی ملک کی شہریت حاصل کرنا
اگست
وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی
?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ
جولائی