محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

اس سے قبل بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے ہر مبارکباد دی تھی۔

محمد بن سلمان نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہم آپ کی کامیابی اور عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں چین کی وزارت خارجہ نے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کر دی۔

گزشتہ روز تہنیتی پیغام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی جاری کر دیا گیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک اعلی معیار کی پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا خواہشمند ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک قریبی پاک چین کمیونٹی کے قیام کا خواہشمند ہے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔

جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے مبارکباد دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی تھی۔

مشہور خبریں۔

 افریقی یونین صیہونی سفیر کی تذلیل 

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایتھوپیا میں صیہونی ریاست کے سفیر کو افریقی یونین کے

انگریزی زبان سوشل میڈیا صارفین کی نظر میں شہید حسن نصراللہ

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے انگریزی بولنے والے صارفین نے سید شہدائے

بادشاہ کے مخالفین ملک چھوڑ دیں:برطانوی پارلیمنٹ ممبر

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کے موقع پر لندن شہر میں ہزاروں

آئینی ترمیم کا معاملہ: سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، قومی اسمبلی اجلاس بھی 7 بجے ہوگا

?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اب

وزیر اعظم سے قطری وزیر تجارت کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قطر کے

زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں، وہ کم از کم سلام تو کریگا: بشریٰ انصاری

?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے

برطانیہ پر اسرائیل کے جنگی جرائم میں حصہ لینے کا الزام

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیمیں یروشلم پر قابضین کو ہتھیاروں کی مسلسل

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظورکرلی

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے