مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکش لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بھارت کی جانب سے دفعہ 370 بحال نہ کیا جائے تب تک انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی سرکار کے پاکستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں، مودی سے ملاقات میں پاکستان سے مذاکرات کی بات کی۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اختلاف رائے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے، کشمیریوں کے حقوق نہ ملنے تک جہدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں سے نئی دہلی میں ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت نئی دلی میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں کشمیری سیاسی رہنمائوں کی شرکت کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنے انٹرویو میں کل جماعتی اجلاس کو ایک فکسڈ میچ قراردیا جس کیلئے کشمیری سیاستدان ترس رہے تھے۔

کالج کے ایک طالب علم شاہد احمد نے کہاکہ نئی دہلی نے ہمیشہ کشمیریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور مقامی سیاستدان نئی دلی کے ساتھ اشتراق کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس بار بھی بین الاقوامی برادری کو یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے اور اسی وجہ سے دہلی میں کشمیری سیاستدانوں کے ساتھ ایک فکسڈ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس کشمیری سیاست دانوں کے لیے ایک انتباہ تھا کیونکہ نئی دہلی نے شیخ عبد اللہ کو بھی نہیں بخشا جنہوں نے بھارت کو کشمیر ایک تھالی میں پیش کیا تھا لیکن بعد میں1953 میں انہیں جیل بھیج دیا گیا اور انہیں ذلیل کیا گیا۔

طالب علم نے کہا کہ جب نئی دہلی کو محسوس ہوا کہ اسے شیخ عبداللہ کی دوبارہ ضرورت ہے تو انہیں رہا کردیا گیا اور 1975 میں انہیں پھر سے اقتدار دیا گیا۔

شاہد احمد نے کہا کہ بھارت بار بار اسی فارمولے کو دہراتا رہتا ہے لیکن میں نئی دہلی پر الزام نہیں لگا سکتا کیونکہ ہمارے اپنے سیاستدان اقتدار کے بھوکے ہیں۔

سری نگر کے ایک دکاندار مشتاق ڈار کا خیال ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں تمام تر خرابی کے لئے یہاں کے سیاستدان ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی دلی میں ایک زبان بولنا جبکہ مقبوضہ علاقے میں دوسری دہائیوں سے کشمیری سیاست دانوں کا وطیرہ رہا ہے لیکن اب وہ اپنی اس کرتب بازی سے کشمیریوں کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا

9 مئی کیس: شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے

پہلی بار شہزاد رائے کی اپنی عمر پر کھل کر گفتگو

?️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت

فلسطینی قیدی مغربی کنارے تک کیوں نہیں پہنچے؟

?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں نے چھ فلسطینی اسیروں کی عظیم کامیابیوں کا

نواں جائزہ تاخیر کا شکار، حکومت کی آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کی درخواست

?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے

سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی

?️ 1 اگست 2021ریاض (سچ خبریں)  سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ

سعودی خاتون کو قید کی سزا

?️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں:    سعودی عرب انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی

ہم روس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے: نیٹو

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے