ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی میں چوتھی بار توسیع کا عندیہ

?️

سچ خبریں: امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی میں چوتھی بار توسیع دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کی ڈیڈ لائن کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کے میوزیم میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک چین کے صدر شی جن پنگ سے اس بارے میں بات نہیں کی لیکن مناسب وقت پر بات کروں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال جب تک معاملات طے نہیں ہوتے، وہ ڈیڈ لائن کو تھوڑا اور بڑھائیں گے، ٹک ٹاک کے خریدار موجود ہیں۔

ٹک ٹاک کو امریکی قانون کے تحت ستمبر کے وسط تک اپنی ملکیت تبدیل کرنا ہوگی، دوسری صورت میں اسے پابندی کا سامنا ہوگا۔

اس سے قبل جنوری، اپریل اور جون 2025 میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو توسیع دی تھی اور اب 17 ستمبر تک ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں ڈیڈ لائن کو چوتھی بار بڑھائے جانے کی امید ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی خریدار تیار ہیں لیکن معاہدے کے لیے چین کی منظوری درکار ہے، جو ابھی تک نہیں ملی۔

ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون گزشتہ سال امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت سے پاس کیا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو جنوری 2025 تک اپنی ملکیت امریکی ہاتھوں میں منتقل کرنا تھی۔

قانون کے مطابق ٹک ٹاک اپنی چینی ملکیت سے الگ ہو کیونکہ قانون سازوں اور انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اس ایپ کے ذریعے امریکی صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کر سکتی ہے یا پروپیگنڈا پھیلا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے ڈیٹا کی حفاظت کے اقدامات کیے ہیں۔

امریکہ میں ٹک ٹاک کے 17 کروڑ صارفین ہیں، جو اسے ایک بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بناتے ہیں اور ایپ وہاں کے نوجوانوں میں بہت مقبول بھی ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی ملٹری امداد پر جرمنی کا کتنا خرچہ ہوا؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد پر اب تک جرمنی کو

مغربی ممالک میں پھوٹ

?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی حکومت نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو طلب

چین کے حق میں عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو

سابق حکومت کے ایک بیان سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ عطا تارڑ

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ

دنیا کے سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈ کی تل ابیب کے خلاف کارروائی

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ناروے کا قومی ساورن فنڈ، جو دنیا کا سب سے

پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے

امریکہ کی طرف سے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیارکی فروخت کی منظوری

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر مالیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے