?️
اسلام آباد (سچ خبریں)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔
اس سے قبل بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے ہر مبارکباد دی تھی۔
محمد بن سلمان نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہم آپ کی کامیابی اور عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں چین کی وزارت خارجہ نے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کر دی۔
گزشتہ روز تہنیتی پیغام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی جاری کر دیا گیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک اعلی معیار کی پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا خواہشمند ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک قریبی پاک چین کمیونٹی کے قیام کا خواہشمند ہے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔
جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے مبارکباد دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی تھی۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت کا واضح انتباہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: آج فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران
فروری
فلسطینی مزاحمت کا ناقابل تسخیر ہیرو؛جس نے اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کیا
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ثابت مرداوی، جو اپنی کم عمری میں ہی اسرائیلی قبضے کے
فروری
غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے
دسمبر
ترکی شام میں نسلی صفائی کا خواہاں ہے: دمشق
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے پیر
مئی
روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو شرمناک قرار دے دیا
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب
اپریل
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر پاکستان کا ردعمل
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی صدر بائیڈن کے بیان کے مطابق افغانستان
اپریل
امریکی میگزین کے مطابق یمنی تیل کی لوٹ مار
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری جنگ نے نہ
جون
ایران نے زیرِقبضہ بحری جہاز پر موجود پاکستانی شہریوں کو چھوڑنے کی منظوری دے دی
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تہران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر
اپریل