وزارتوں کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی اتحاد میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے۔پیپلز پارٹی نے داخلہ اور قانون کے قلمدان مانگ لیے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق داخلہ اور قانون کی وزارت پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلاف ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے رات گئے داخلہ اور قانون کی وزارتیں بھی مانگ لیں۔

نوازشریف نے دونوں میں سے ایک وزارت پیپلز پارٹی کو دینے کی تجویز دی۔جس کے بعد احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقیات اور راناثناء اللہ کو وزارت قانون کی جگہ کوئی دوسری وزارت دینے پر غور شروع ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے شازیہ مری کو بھی وزارت دینے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پی پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا تھا ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ کم از کم 15 نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی تھی۔

ادھر نئی حکومت کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کو آج افطار پر بلا لیا ، وزیر اعظم کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام وزیرا عظم ہاوس میں کیا جائے گا جہاں وزیر اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے اور نئی کابینہ سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کےبعد حتمی شکل دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

عراقی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والوں کے نام اہم پیغام

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کے ترجمان نے اپنی تقریر

حماس غزہ جنگ کی فاتح

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن

یوکرین کو 457.5 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کو اعلان کیا

خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس

یمنی فوج نے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے جہاز کو نشانہ بنایا

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

آئین کا آرٹیکل 14 صرف ریاست کے طاقتور لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے؟ عمران خان کا سپریم کورٹ سے سوال

?️ 28 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر

ہمیں مان لینا چاہیے میں ہم نفرت انگیز ہیں:صیہونی میڈیا

?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ کے کھیل دیکھنے کے لیے قطر جانے والے دنیا

عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے