نگران وزیراعظم کیلئے منتخب کردہ 5 ناموں میں ’صرف سیاستدان‘ شامل نہیں

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے مبینہ طور پر نگران وزیراعظم کے لیے پانچ ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ فہرست میں شامل تمام لوگ سیاستدان نہیں ہیں۔

اس سے قبل حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے نگران سیٹ اپ کی قیادت کے لیے ٹیکنوکریٹس کے بجائے سیاست دانوں میں سے کسی نام پر غور کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں، یہ سب نام سیاستدانوں کے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امیدواروں کے ناموں پر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ اتحادی رہنما کریں گے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کریں گے۔

اس صورتحال کے باوجود دونوں اتحادیوں کے درمیان جن ناموں پر اتفاق رائے پایا گیا، اس فہرست میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے ایک رکن کے مطابق سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کا نام نگران وزیراعظم کے لیے نامزد افراد میں شامل ہے، جسٹس تصدق جیلانی نے 2013 سے 2014 تک ملک کے 21 ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نگران وزیر اعظم کون ہوگا، یہ سوال کئی ہفتوں سے ملک کی سیاست میں زیر بحث ہے، اور اس حوالے سے کئی ناموں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

چند روز قبل وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا نام بھی بطور نگران وزیراعظم کے طور پر سامنے آیا تھا، ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ انہیں نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کا اعتماد حاصل ہے اس لیے موجودہ وزیر خزانہ عبوری سیٹ اپ چلانے کے لیے بہترین شخص ہو سکتے ہیں۔

ایک تاثر یہ بھی تھا کہ اسحٰق ڈار کا نام باضابطہ طور پر نامزد کرنے سے قبل دیگر اسٹیک ہولڈرز کا رد عمل دیکھنے کے لیے لیک کیا گیا ، اس اقدام کا منفی اثر اس وقت سامنے آیا جب کہ دیگر اتحادی شراکت داروں، خاص طور پر پی پی پی کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔

اس کے علاوہ صحافی محسن بیگ اور سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے ناموں کی بھی اس عہدے کے لیے بازگشت سنی گئی، ان کے نام سامنے آنے کی وجہ ان افراد کی اسٹیبلشمنٹ کے حامی ہونے کی شہرت کو بتایا گیا۔

تاہم پیر کے روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اصرار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ابھی تک عبوری وزیر اعظم کے لیے کسی امیدوار کا انتخاب یا اسے مسترد نہیں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سے ان رپورٹس پر رد عمل دینے کے لیے کہا گیا کہ جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر بھی اس عہدے کے لیے غور کیا جا رہا ہے لیکن انھوں نے ڈان کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔

مشہور خبریں۔

جنرل سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قانون کی توہین تھی: یورپی پارلیمنٹ رکن

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا قتل

عمران خان کے خلاف کیس کس نوعیت کے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج کی زبانی

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان

غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ

کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی کے ڈائریکٹر کا بیان

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایران

عرب دنیا کی سب سے بڑی فوج طاقت کون؟

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: خصوصی ملٹری ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو جنگی طیاروں

متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر پابندی عائد کر دی

🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا

صدر مملکت اور آرمی چیف کی بیک وقت لاہور میں موجودگی، افواہوں کا بازار گرم

🗓️ 12 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں جاری حالیہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر

مہنگائی میں کمی آرہی ہے

🗓️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے