نوازشریف ترمیم کروا کر جمہوریت پر شب خون مارنےکی کوشش کر رہے ہیں، یاسمین راشد

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف ترمیم کرا کر آزاد عدلیہ اور جمہوریت پر شب خون مارنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت آرٹیکل 63 اے میں تبدیلیاں کرکے پارلیمنٹ کو مویشی منڈی بناناچاہتی ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جو ترمیم کرکے پی ٹی آئی کے لیےگڑھےکھود رہے ہیں ان میں یہ خود گریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ ان کا پرانا وتیرا ہے، یہ آئین میں تبدیلیاں کرکے عدلیہ کی آزدی کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ پر حملہ کرکہ نواز شریف عدلیہ کو حکومت کے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں جو ان کی پرانی خواہش ہے، آئین میں یہ ترمیم کرکے اپنی فارم 47 کی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں اور ملک میں جمہوریت کا باب ہمشہ کے لیے حتم کرنا چاہتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر یہ قانون منظور ہوجاتے ہیں تو ملک میں ایک بادشاہت کا نظام قائم ہوگا اور عوامی نمائندوں، سیاسی جماعتوں کا کردار ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں آزاد عدلیہ نا ہو اس ملک میں انصاف اور بنیادی حقوق کا تحفظ ناممکن ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانتوں کی منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ون) سے انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی تین) میں کیس ٹرانسفر کرنےکی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے اسپیشل کورٹس کے ججز کی تعیناتی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ بتایا جائے پنجاب حکومت اسپیشل کورٹس کے ججز کا نوٹیفکیشن کب کررہی ہے؟

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ یہ کب سے ہونے لگا کہ ہم درخواست گزار کی مرضی کے مطابق کیس ٹرانسفر کریں، ہم نے پنجاب حکومت کو انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے لیے نام بھیجے ہوئے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ون کے جج تعنیات نہیں ہیں اس لیے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین میں ان کی ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے کہ یاسمین راشد کو ابتدائی طور پر 12 مئی 2023 کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے وعدوں سے متحدہ عرب امارات یمن کی دلدل میں ڈوبا

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:   شام میں یمن کے سفیر عبداللہ صبری نے ایک انٹرویو

سیاستدانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام؛ پاکستانی شہری کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسی کی سازش

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک پاکستانی شہری، آصف مرچنٹ، کو امریکی سرزمین

پاک بھارت کشیدگی؛ وزیرخارجہ کی قیادت میں مشاورتی وفد چین بھیجنے کا فیصلہ

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری

اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق

?️ 6 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا

موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کینسر نہیں ہوتا، تحقیق

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت  کے کمیشن کی جانب سے کی جانے

بجلی چوری ختم ہونے، بل ادا کرنے تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگران وزیر توانائی

?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ

صیہونی حکومت کو پیرس اولمپکس سےکیوں محروم نہیں کیا گیا؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 کے سمر اولمپک کھیلوں نے فلسطین کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے