موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ

موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ

?️

گلاسکو (سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں دنیا بھر پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی جارہی ہے اسی دوران   متحدہ عرب امارات نے بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ، معاہدے کے تحت لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں درخت لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں پاکستان دنیا بھرکیلئے قابل تقلیدملک بن گیا ، گلاسگو سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات نے وزیراعظم عمران خان کے گرین وژن کا معترف ہوتے ہوئے معاہدہ کرلیا ، جس کے بعد متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کا گرین پارٹنربن گیا ہے جبکہ امریکا، جرمنی، برطانیہ اورسعودی عرب بھی پاکستان کے پارٹنربن چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کےوزیرموسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ، ملک امین اسلم اوراماراتی وزیرمریم المحیری نے معاہدے پر دستخط کئے۔دونوں ممالک جلدموسمیاتی تبدیلی کامشترکہ ورکنگ گروپ بنائیں گے ، یواےای10 بلین ٹری سونامی طرز کے منصوبے میں پاکستان کی معاونت لے گا۔

متبادل توانائی،پروٹیکٹڈایریاانیشیٹومیں پاکستان کے ماڈل یو اے ای شروع کرے گا، معاہدےکےتحت لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں درخت لگائیں گے۔امارات پاکستان معاہدے کے تحت بڑی سرمایہ کاری کے راستے بھی کھل گئے، اماراتی وزیر نے کہا وزیراعظم نےبلین ٹری منصوبہ شروع کرکے دنیا کو نیا راستہ دکھایا۔مشیر ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے، وزیراعظم کا ماحولیاتی اثرات سے بچانے کا وژن دنیا کو فائدہ دے گا۔

مشہور خبریں۔

ایران کی معیشت پابندیوں کے خلاف استقامت کر رہی ہے: سعودی اخبار

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:    سعودی اخبار عرب نیوز نے جمعرات کے روز ایک

امریکا اور چین کے مابین مذاکرات، امن کے بجائے مزید سرد جنگ شروع ہوگئی

?️ 20 مارچ 2021الاسکا (سچ خبریں) امریکا اور چین کے مابین الاسکا میں امن مذاکرات

روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ

?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی

غزہ جنگ بندی معاہدے کی سب سے نمایاں شقیں

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی ایک سال

فرانس میں مہنگائی عروج پر

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فرانس کے حکومتی عہدیداروں کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق

How to Avoid Avengers: Endgame Spoilers Online

?️ 28 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

واٹس ایپ نے منفرد فیچر  متعارف کرا دیا

?️ 8 فروری 2022سان فرانسسکو ( سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی

ڈسکہ انتخابات کے بارے میں نئی رپورٹ جاری ہو گئی

?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ڈسکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے