?️
لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن نے بلاول کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، بلاول منفی سیاست کے سارے گھن سیکھ چکے ہیں،پی پی نے سندھ میں صاف پانی اور صحت کی سہولتیں چھین لیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گن سیکھ چکے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بزدار نے پرفارمنس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی، قائم علی شاہ کے سندھ اور عثمان بزدار کے پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پنجاب صحت کارڈ اور یونیورسٹیز بناکر عوام کا بوجھ اٹھا رہا ہے لیکن پی پی نے تو سندھ میں صاف پانی اور صحت کی سہولتیں چھین لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے کرونا وائرس کو مات دی لیکن سندھ سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا ہے، آصف زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ ہر محاذ پر فیل ہے لیکن عثمان بزدار آئے روز پر فارمنس کے نئے سنگ میل عبور کررہے ہیں۔.
خیال رہے کہ گزشتہ روز نڈوالہٰ یار کے بچانی ہاؤس میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


مشہور خبریں۔
5لاکھ روپے سے زائد کے ڈپازٹس غیرمحفوظ ہونے کی خبریں مسترد
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے پانچ لاکھ روپے سے زائد
اکتوبر
وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان
مئی
عراق کے نصراللہ بچے
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی سند نے وزارت صحت
اکتوبر
امریکہ نہیں چاہتا کہ غزہ میں خونریزی ختم ہو
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: روس میں فلسطینی سفیر عبدالحافظ نوفل نے اپنی رائے کا اظہار
جون
ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا روشن افق
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی کے پالیسی اور بین الاقوامی
جون
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کا اختتامی سیشن آج
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف)
مارچ
غزہ میں صہیونی تباہی کی انتہا
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ کی بلدیہ نے
جون
ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے۔ حنیف عباسی
?️ 11 مئی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے
مئی