?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ دورِ حکومت کی کرپشن کو بھی بےنقاب کیا جائے کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی فرد کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے گی کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے اس کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، کرپشن کے خاتمے کی پالسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی اے سی کے ممبران نے ملاقات کی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ممبران ریاض فتیانہ اور نور عالم نے وزیراعظم کو کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، پی اے سی نے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کرپشن کا جو بھی کیس ہائی لائٹ کرتے ہیں بیوروکریسی اس کو دبا دیتی ہے۔ تمام فائلز بیوروکریسی کے پاس سے گزر کرجاتی ہیں، نیب میں جن کرپشن معاملات کو بھیجتے ہیں وہاں بھی کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا جاتا۔
کمیٹی ارکان نے بتایا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی کرپشن معاملات کو دبانے کی کوشش کرے مجھے بتائیں۔
موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے، کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی فرد کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے، کرپشن کے خاتمے کی پالسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے اس کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بےضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکاونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کرپشن کی نشاندہی کے مئوثر نتائج سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے دور میں ہونے والی بےضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن
اپریل
امریکی لیبر بیورو کے سربراہ ٹرمپ کے سازشی وہم کا شکار
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر نے جولائی میں روزگار کی ماہانہ رپورٹ
اگست
افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ
ستمبر
پاکستانی وزیر خارجہ کا بھارت کا ممکنہ دورہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر خارجہ مئی کے وسط میں شنگھائی تعاون تنظیم
اپریل
ٹرمپ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیار واپس لے: پاکستان
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
مارچ
اسرائیل کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے
نومبر
پنجاب حکومت کا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ
?️ 1 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے
اگست
جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی میں جاسوسوں کو پھنسانے کے لیے وسیع مزاحمتی کارروائیاں
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ
اکتوبر