?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیشل افرا د کو نمائندگی دینے کی کی شق کی منظوری دے دی۔ میئر اورضلع کونسل کی سطح پر اسپیشل افراد کےلیے نشستیں مختص کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پرانتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔
اس قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے،ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا،وفاق ای وی ایم پر انتخابات کا قانون بنا چکا ہے پنجاب میں بھی ای وی ایم کو الیکشن ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب کمیشن نے پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ ترمیم شدہ پی ایل جی اے 2021ء کا مسودہ ایک ہفتے میں پیش کرے بصورت دیگر قانون کے مطابق ایل جی کے انتخابات کروائے جائیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ایک دو نکات پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ امید ہے کہ ساری بات وزیراعظم کے علم میں آئی ہو گی۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ای وی ایم اس وقت قانون بن چکا ہے لیکن معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے کہ وہ اس کے ذریعے الیکشن کروا سکتے ہیں یا نہیں۔


مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی کا قاتل تاریخ کے کوڑے دان
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر
جنوری
اربعین حسینی میں غیر ملکی زائرین کی تعداد میں اضافہ
?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر داخلہ نے اربعین حسینی (ع) کی تقریب
ستمبر
کراچی: اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وزیر صحت کا اہم بیان
?️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے
دسمبر
اردگان کے بارے میں مغربی میڈیا کا نقطہ نظر
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا خیال ہے کہ ترک
فروری
عثمان مرزا،جتوئی جیسے مقدمات نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں: فواد چوہدری
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا،جی
جنوری
سندھ ہائی کورٹ کا 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم
?️ 26 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ
اکتوبر
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے
جون
الاحساء اور قطیف انتفاضہ نہیں بجھیں گے: عرب مخالف گروپ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: الاحساء اور قطیف انتفاضہ کی 11 ویں سالگرہ کے موقع
فروری