ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ محسن نقوی

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی امیگریشن برداست نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی، دونوں وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔

دورے کے دوران وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر سٹیکرز چیک کئے۔ پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر اسے سفر سے روک دیا گیا، جس پر وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ہوگی، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

عالمی بینک کی 2035ء تک پاکستان کے ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پیشگوئی

?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 2035ء تک پاکستان کے ایک

تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری پر یقین رکھتا ہوں: وزیر اعظم

?️ 27 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ

ہیرس اور ٹرمپ میں سے اسرائیل کے لیے کون سا بہتر ہے؟

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: ایک مضمون میں جو ہفتے کے روز Davar کی ویب

امریکی فوجی تابوت میں عراق سے جائیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کی بدر تنظیم کے ایک سینئر رکن نے ایک بیان

اسلامی ممالک اسرائیل کے قطر پر حملے سے سبق لیں: انصار اللہ

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی انصار اللہ تحریک کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے

اپوزیشن، حکومت گرانے کی  کوشش کر رہی  ہے: وزیراعظم

?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مقصد اپنے

کسانوں کو 18 سو ارب روپے کے قرضہ جات دیے جائیں گے، شہباز شریف

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں

مستونگ شاہراہ پر خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

?️ 5 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے