?️
اسلام آباد(سچ خبریں) کوروناوائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں ملک میں صورت حال سنگین ہوچکی ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 44 مریضوں کی اموات ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 44کورونا مریض انتقال کرگئے، اسی دورانیے میں 4ہزار119 کورونا کیسز رپورٹ سامنے آئے۔ کئی مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں 24گھنٹے میں52 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کورونا کیسز کی شرح7.8فیصد رہی۔ ملک میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اس وقت کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، یہاں بھارت کی خطرناک کورونا قسم بھی پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ آگے چل کر ملک میں سنگین صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
کورونا کو قابو کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی بھی تیار کی جارہی ہے۔ سندھ حکومت کے آئندہ چند دنوں میں پابندیوں سے متعلق بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا نے کافی ممالک میں تباہی مچا رکھی ہے۔


مشہور خبریں۔
ملائیشیا نے پاکستان طالبان تنازعات کے سفارتی حل پر زور دیا
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ فون کال میں ملائیشیا
دسمبر
انڈونیشیا اور فرانس کے درمیان 11 بلین ڈالر کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط
?️ 29 مئی 2025سچ خریں: انڈونیشیا اور فرانس نے ایمانوئل میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا
مئی
غزہ کی خواتین کے لئے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
?️ 26 اکتوبر 2025 غزہ کی خواتین کے لئے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی جب غزہ
اکتوبر
نااہل سیاستدانوں کو آگ بھی بجھنا نہیں آتا :ٹرمپ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:کیليفورنيا کے جنوب میں جاری تباہ کن آتشزدگی کے دوران، امریکہ
جنوری
اردوغان کو نوبل انعام دیا جانا چاہیے: امریکی اہلکار
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری دفاع Dav Zakhim کا خیال
اگست
ماہ رمضان میں غزہ کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: مسلسل 160ویں روز بھی اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی
مارچ
لبنان اسرائیل کے خلاف اپنے بحری حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا: مشیل عون
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں: العهد نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے
ستمبر
ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب بینک ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع نے کہا ہے کہ شرح مبادلہ
نومبر