?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اپیل کی ہے انصاف کو عام کیا جائے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد خان نے کہا کہ میرا بھتیجا کبھی فیصل آباد نہیں گیا لیکن فیصل آباد میں میرے بھتیجے کو 4 کیسز میں 10،10 سال کی سزا دی گئی ہے، جرح کی بھی اجازت نہیں اور اس کیس کا کوئی گواہ بھی نہیں ہے، ہمیں کیس لڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی، دیگر کیسز میں بھی وکیل اور گواہ سرکاری ہیں۔شیخ رشید احمد نے اپیل کی ہے انصاف کو عام کیا جائے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد خان کا کہنا ہے کہ انصاف رسوا ہوگیا ہے، دھجیاں ادھڑ گئیں، جن غریب ورکرز کو سزائیں دی گئی ہیں ان کے گھروں کے حالات دیکھیں، جن ورکرز کو سزائیں دی گئی ہیں ان کے گھروں میں کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں، سکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہیں، ملک میں انصاف کو عام کیا جائے اور عوام کو سہولت دی جائے کیوں کہ اسی سے پاکستان آگے جائے گا۔
شیخ رشید احمد خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں امن و سکون ہو اور پاکستان ترقی کرے، ایسا انصاف نہ لائیں کہ لوگ آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دیں، پہلے ہی ملک میں بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کا کسان تباہ و برباد ہوگیا، پاکستان کے کسانوں کی حقیقی معنوں میں مدد کی جائے، کالا باغ اور دوسرے ڈیم بنانے کیلئے تو بہت کوششیں کی گئیں ہیں، میں 16 سے 17 بار وزیر رہا ہوں ہر بار ڈیم بنانے کی کوشش کی گئی لیکن سندھ کے لوگ کالا باغ ڈیم کو قبول نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
چین امریکہ کے خلاف انتقامی اقدامات کا خواہاں
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: چین کے گلوبل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کی
مارچ
شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے آئیں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:ما خفی اعظم پروگرام میں صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں
مئی
پوری دنیا اے پی ایس شہداء کی قربانیاں یاد رکھے گی۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 16 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
دسمبر
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما وسیم اختر
اکتوبر
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار
?️ 6 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی
نومبر
جنوبی لبنان میں دیوار کی تعمیر میں اسرائیل کے مقاصد/ نواف سلام کی حکومت کے لیے انتباہ
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف
نومبر
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں ؟
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: Axios نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل
نومبر
حماس کے حملوں نے سینکڑوں یہودی ہلاک، اسرائیل نے خود اعتراف کرلیا
?️ 20 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے دہشت
مئی