?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے اس حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے ماں بیٹے کے قانونی ورثا کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق 2023 میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے 2022 کے حکم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں ایک ڈرائیور کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی موت کے الزام میں بری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو متوفین کے ورثا کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے ڈویژن بینچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی جانے والی بریت کے خلاف اپیل نہیں کریں گے لیکن اس فیصلے میں صوبائی حکومت کو جاری کردہ حکم کے حوالے سے اپیل کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ قانون کی نگاہ میں قابل قبول نہیں ہے۔
بینچ کے سربراہ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ تعزیرات پاکستان کی شق 53 کے تحت دیت کی ادائیگی ایک ایسی سزا ہے جس کی ادائیگی مجرم کو کرنا تھی۔
بینچ نے ریمارکس میں کہا کہ تعزیرات پاکستان یا کسی دوسرے قانون میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ اگر ملزم الزامات سے بری ہوجاتا ہے تو صوبائی حکومت مقتولین کے قانونی ورثا کو دیت کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔
عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا مذکورہ عدالت نے صوبائی حکومت کو دیت ادا کرنے کی ہدایات دے کر اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے لہٰذاعدالتی ہدایات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
ملزم ڈرائیور، محمد رشید کو 2015 میں گل بہار پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک موٹر سائیکل پر سوار محمد عامر، اس کی بیوی، سحر اور ان کے بیٹے حذیفہ کو کچلنے کے الزام میں چارج کیا گیا تھا، اس حادثے میں خاتون اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے، سیشن کورٹ نے مقتولین کے قانونی ورثا کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد اس کو بری کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر ڈرون حملے، بھارت میں شدید تہلکہ مچ گیا
?️ 28 جون 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر مسلسل
جون
صیہونی حکومت کے جرائم کے حوالے سے ترکی کی سیاسی جماعتوں کے موقف پر ایک نظر
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے
اپریل
مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصروں،چھاپوں، گرفتاریوں کا سلسلہ تیز
?️ 13 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی
اپریل
یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور
جولائی
غزہ کی تباہی دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی تباہی سے زیادہ
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل نے کہا
دسمبر
امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں
اگست
الیکشن کا اعلان یا معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم،آج اتحادیوں سے مشورت ہو گی
?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں کے ساتھ جلد ہی مشاورتی
مئی
رمضان کے تیسرے جمعہ سے صیہونی سکیورٹی سروسز کو تشویش
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو 250000 فلسطینی
اپریل