🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں بیک وقت انتخابات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بیک وقت ملک میں انتخابات کے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مطالبات پر حتمی فیصلے کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں خصوصاً جے یوآئی ف کو آن بورڈ لیا جائے گا، اجلاس میں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی اور دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے پہلے عوام کو ریلیف اور پھر انتخابات میں جانے کی ہدایت کی۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں، عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ساڑھے 3 برس میں ملک اور عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کردیا، پاکستان کے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ساڑھے تین سال ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں، کچھ لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا۔
دوسری طرف وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری ہوسکتی ہے، جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کہا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے، صوبائی حکومت چھاپے کیلئے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں نماز کے وقت تجارتی مراکز بند رکھنے کی پابندی کو ختم کردیا جائے گا
🗓️ 23 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں نماز کے وقت تمام تجارتی مراکز
جون
اخوان المسلمین، حزب اللہ اور قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے منصوبے
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین ، حزب اللہ، قطر اور
مارچ
صیہونیوں کا سید عباس موسوی کو شہید کرنے پر اظہار افسوس
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الشراع نے ایک اسرائیلی جنرل کے حوالے سے خبر
جنوری
بڑے ہم سے وہی سیاست کرانا چاہتے ہیں جو 30 سال انہوں نے بھگتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
🗓️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
اگست
بی ڈی ایس تحریک کی اردن کار ریس میں اسرائیل کی شرکت کی مذمت
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل بائیکاٹ تحریک نے اردن میں ہونے والی کار ریس میں
فروری
آمنہ الیاس کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید
🗓️ 9 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے
اپریل
شہباز شریف کا سابق وزیر اعظم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم
🗓️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاحق خطرات کے پیش
اپریل
بھارتی پولیس کے ہاتھوں سکھوں کے مفرور اور علیحدگی پسند رہنما گرفتار
🗓️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:بھارتی میڈیا نے اس ملک کی پولیس کے ہاتھوں مفرور اور
اپریل