مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا۔

ارکان اسمبلی نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔

اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیڈرشپ میں پنجاب آج پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے، مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیتھ لیبز اور الیکٹرو بس سروس جیسے منصوبے عوام دوست قیادت کی روشن مثال ہیں، ہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

چینی درآمدات امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگی دباو میں

?️ 10 ستمبر 2025چینی درآمدات امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگی دباو میں  امریکی جریدے نیوزویک

یورپ کی سخت سردی میں ہلاکتوں کی تعداد یوکرین کی جنگ سے زیادہ ہوگی:دی اکانومسٹ

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:ایک نئے تجزیے کے مطابق اس موسم سرما میں یوکرین کی

نگراں حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں توسیع، اضافی 35 ارب روپے کا اعلان

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی مفت آٹا اسکیم پر

پاکستان اڑان بھر چکا، جلد دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوگا، عطا اللہ تارڑ

?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا

ٹرمپ اور جن پنگ کے درمیان ملاقات کا امکان بڑھا

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی

ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج نے انتظامات سنبھال لئے

?️ 24 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی

براہ راست نسل کشی کا جاری

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: زندہ نسل کشی کا مشاہدہ! گریٹا تھنبرگ نے عالمی رہنماؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے