?️
یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے
مغرب، یمن اور موریتانی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
عربی 21 کے مطابق، جمعہ کے روز مراکش کے مختلف شہروں میں مسلسل 90ویں ہفتے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ شرکاء نے نعرے لگائے کہ آپ کی خاموشی ہمیں مار رہی ہے” اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: "غزہ میں نسل کشی بند کرو اور فلسطین امانت ہے، عادی سازی خیانت ہے۔ مظاہرین نے مغرب کا سلام بہ غزہ” اور مغرب سے فلسطین تک، ایک امت جیسے نعرے بھی لگائے۔
یمن میں بھی دارالحکومت صنعاء سمیت صعدہ اور ضالع جیسے کئی صوبوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ کیے گئے۔ یہ مظاہرے انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کی اپیل پر منعقد ہوئے، جس میں انہوں نے عوام سے کہا تھا کہ "ہم غزہ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نہ دھمکیوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی سازشوں سے مرعوب ہوں گے”۔ یمنی مظاہرین نے یمن اور فلسطین کے پرچم بلند کیے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں بھی بڑی تعداد میں لوگ مسجد جامع کے باہر جمع ہوئے۔ یہ احتجاج "ابتکار دانشجویی علیه نفوذ صهیونیستی” نامی ایک مقامی تنظیم کی کال پر کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے امریکا کی حمایت سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اس کے باوجود تل ابیب اپنے مقاصد، یعنی حماس کو ختم کرنے اور تمام اسیران کو واپس لانے، میں ناکام رہا ہے اور عالمی برادری کی قراردادوں کو نظرانداز کرتے ہوئے جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیل امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے: گینٹز
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بینی نے آج پیر کو کہا
جون
سعودی عرب بشار الاسد کو عرب رہنماؤں کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے گا:روئٹرز
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے حکام کی جانب سے
اپریل
اسرائیل پر غزہ میں جرائم کا مقدمہ چلایا جائے
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے غزہ کی پٹی میں
نومبر
6 مہینے بعد سخت ترین فیصلے کرنے سے بہتر ہے کہ ابھی سخت فیصلے کر لیے جائیں۔وفاقی وزراء
?️ 20 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آئی ایم ایف سے مذاکرات کی روشنی میں بظاہر ایندھن
مئی
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی
پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:افغانستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشرقی افغان صوبے
دسمبر
اگلے تین ماہ تک درآمدات میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا:مفتاح اسمٰعیل
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
اگست
امریکہ کا آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کا نیا منصوبہ
?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ٹام باراک نے اعلان کیا ہے
جولائی