?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قطر کی وزارت داخلہ آمد، وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر داخلہ خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے اہم ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے علاقائی صورتحال پر قطر کے وزیر داخلہ کو بریف کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے، بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی آفر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کے سامنے واقعہ کی حقیقت آنی چاہیے کہ اس کا اصل ذمہ دار کون ہے، پاکستان پر بے بنیاد اور غیر منطقی الزام لگانا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری عظیم قربانیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے قطر کے ساتھ باہمی رابطے مزید مستحکم کریں گے، قطر کے ساتھ ہر سطح پر مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔
اس موقع پر جرائم پیشہ مافیا اور سائبر کرائمز کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے لیے ٹریننگ کے ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور اس کے وزراء جھوٹے اور مجرم ہیں
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ریزرو جنرل یاریو لیون نے اس اتوار کو
اگست
افغانستان خانہ جنگی کی راہ پر گامزن
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:افغانستان میں امریکہ کی زیرقیادت فوج کے کمانڈر نے متنبہ کیا
جون
حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت
مارچ
صہیونیوں میں زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک رہنما نے بدھ کی صبح الجزیرہ کو
اکتوبر
عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو ہالینڈ کے
مارچ
نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے
اپریل
رانا ثنااللہ نے مولانا کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی
?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا
ستمبر
پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی
جون