27 ویں ترمیم کے بعد بلاول کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے۔ فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاسی رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا بہترین موقع ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا 27ویں ترمیم آئے گی، جو آنے کے بعد آسانی سے پاس بھی ہوجائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کا کام ہی قانون سازی کرنا ہے، اگر 77 سال کی عمر میں سیاست دان کام کرسکتا ہے تو ججز، پولیس، فوج میں کیوں نہیں، پاکستان کی ضرورت کے حساب سے اُنہیں بھی کام کرنا چاہیے۔

سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے بعد 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں غیرمتعلقہ ہوجائیں گی، آئینی عدالت ملک کی ضرورت ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاسی چال کے بڑے کھلاڑی ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کے پاس وزیراعظم بننے کا یہ بہترین موقع ہے، سکیورٹی کے معاملات کو بھی وفاق کو دیکھنا چاہیے اور پورے ملک میں ایجوکیشن کا ایک نظام ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اصفہان کی دفاعی صنعت پر ڈرون حملے کا ذمہ دار

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اتوار کو امریکی حکام اور

فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی

?️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا

صنعا نے ریاض کو خبردار کیا: بحیرہ احمر میں اسرائیل کی حمایت کے بارے میں نہ سوچیں

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی سیکورٹی ذرائع نے صنعا کی صیہونی مخالف بحری کارروائیوں

روس افریقہ میں کیا ڈھونڈ رہا ہے؟

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: افریقی براعظم میں زیادہ موجودگی حاصل کرنے کے لیے روس

نئی فلسطینی نسل کیسے صیہونیوں کی نیدیں حرام کر رہی ہے؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں ان دنوں کی پیش رفت 2000 میں ہونے والے

صیہونیوں کی متحدہ عرب امارات کو پروازیں بند کرنےکی دھمکی

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےبعد سے

بھارتی حکومت کا یوٹیوب کے متعدد چینل بند کرنے کا اعلان

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی حکومت نے ملک کی سکیورٹی کے خلاف سرگرم ہونے اور

آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے