لاہور ہائی کورٹ کی حسان نیازی کی والد سے ملاقات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی اور ان کے والد حفیظ اللہ نیازی کے درمیان رابطہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج سلطان تنویر احمد نے حفیظ اللہ نیازی کی حسان احمد نیازی سے ملاقات کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نیہنگ نے عدالت کو بتایا کہ ان کا آئی جی پولیس سے رابطہ نہیں ہو سکا اور انہیں درخواست گزار اور زیر حراست فرد کے درمیان رابطے کے حوالے سے ہدایات لینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ان کے بیان پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر فیض اللہ خان نیازی نے کہاکہ 45 دن گزار چکے ہیں اور اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود درخواست گزار کو معلوم نہیں کہ ان کا بیٹا کہاں ہے، سی سی پی او کی رپورٹ میں گرفتاری کی تاریخ تک کا ذکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ درخواست سپریم کورٹ میں بھی فائل کی گئی ہے لیکن ابھی تک اسے لسٹ نہیں کیا گیا لہٰذا اگر درخواست گزار کا ان کے بیٹے کے ساتھ رابطہ کروا دیا جائے تو وہ مطمئن ہو جائیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل میاں سعد آصف نے متعلقہ رٹ پٹیشن میں پاکستان آرمی ایکٹ 1952 اور پاکستان آرمی ایکٹ رولز کا خوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایکٹ اور رولز کے تحت ایک کورٹ مارشل کے ملزم کو بھی عینی شاہدین، دوستوں اور وکیل دفاع سے ملاقات کا حق حاصل ہے۔

قانونی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے تک اس مقدمے کو موخر کیا جائے۔

عدالت نے قانونی افسر کو دو ہفتوں میں رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 20 جون کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو پیش آئے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، حسان خان نیازی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔

رواں سال 13 اگست کو حسان خان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان کے والد نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے امید ہے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور قانون سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔

18 اگست کو لاہور ہائی کورٹ میں حسان نیازی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران جمع کروائی گئی پولیس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حسان نیازی کو انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ حسان نیازی کو ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں اور مرکزی ملزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی وزیر فلسطینی گاؤں کو تباہ کرنے کے درپے

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اِٹمر بن گوور نے

شام سے واشنگٹن کا انخلاء

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:   حالیہ مہینوں اور خاص طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے

امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا

اسرائیلی حکومت میں اخلاقی سکینڈلز کے رجحان میں شدت

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسرائیلی فوج کے ایک سینئر افسر نے جلبوع جیل میں

غزہ شہدا کی تازہ ترین تعداد

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ

طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا

?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل چیلنج کردیا

?️ 9 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

مصر میں رمضان کا موسم

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے