لاہور پاکستان کا پہلا اور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار، ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کردیا گیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان کو فعال کیا گیا ہے، ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت صوبے میں ناصرف دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بلکہ اس کے ساتھ ہی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کو بھی فوری بند کیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ بھارت کا شہر نئی دہلی آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا جہاں کا اے کیو آئی 680 تک ریکارڈ کیا گیا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا، نئی دہلی کی آلودگی کے باعث لاہور میں بھی دھند اور سموگ بڑھ رہی ہے اور لاہور میں شدید سموگ کا خدشہ بڑھ چکا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا، اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں، اسی طرح ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے، تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی ہیں، موٹر سائیکل پر سفرکرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے جب کہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھے جائیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں، دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے تاہم دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔

مشہور خبریں۔

روسی گیس کی خریداری کو نصف کرنے کے بارے میں یورپی یونین کا دعویٰ

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:    ایسی صورت حال میں جب ماسکو کے خلاف مغربی

فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن

ن لیگ کے اندر سے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ

?️ 18 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے بھی انتخابات

کل کے سانحے کے اصل مجرموں میں سے ایک امریکہ ہے: ظریف

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خبر نیٹ

Indonesia Urges Olympic Council of Asia to Promote 2018 Asian Games

?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا

اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کے خلاف کارروائی پر وفاقی حکومت کی اپیل، فریقین کو نوٹس جاری

?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز

مقتدا الصدر قبل از وقت انتخابات کے خواہاں

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   عراقی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے آج جمعرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے