?️
لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان کو فعال کیا گیا ہے، ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت صوبے میں ناصرف دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بلکہ اس کے ساتھ ہی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کو بھی فوری بند کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ بھارت کا شہر نئی دہلی آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا جہاں کا اے کیو آئی 680 تک ریکارڈ کیا گیا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا، نئی دہلی کی آلودگی کے باعث لاہور میں بھی دھند اور سموگ بڑھ رہی ہے اور لاہور میں شدید سموگ کا خدشہ بڑھ چکا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا، اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں، اسی طرح ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے، تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی ہیں، موٹر سائیکل پر سفرکرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے جب کہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھے جائیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں، دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے تاہم دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔


مشہور خبریں۔
مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 23 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جولائی
عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے:شیخ رشید
?️ 30 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان نے اسلام
مارچ
بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا
?️ 8 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے
اگست
مصر بھی حماس کو تل ابیب کے موقف سے آگاہ کرنے کو تیار نہیں
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharonet نے ایک صہیونی ذریعے کے
اگست
کیا اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی کرے گا ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں آسٹن نے کہا کہ اسرائیل
اکتوبر
کینیڈین کا تل ابیب کے ساتھ فوجی تجارت ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اب اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں پر پابندی لگائیں” کینیڈین ایسوسی
جون
نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کرنے کے قابل نہیں: ہاریٹز
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبار نے منگل کی صبح الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز
اکتوبر
فلسطین کے حامی مسلمان امیدوار نیویارک کے میئر ؛ٹرمپ برھم
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے لیے فلسطین
جون