🗓️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کا ہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا ، جن کے قبضے سے آئی ای ڈی ، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔
چند روز قبل بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کراچی شیرشاہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، مبینہ دہشت گردوں سے 2 دستی بم، ملک دشمن لڑیچر پر مبنی سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں، مبینہ دہشت گرد سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ذہن سازی میں بھی ملوث ہیں۔ ملزموں نے ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ، مبینہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی ریکی بھی کررہے تھے، مبینہ دہشت گردوں کو حساس ادارے کی مدد سے پکڑا گیا۔
اسی طرح لاہور میں بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنائی تھی، سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ان دہشتگردوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کا افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں بڑا اعلان، جمہوری حکومت قائم کرنے سے انکار
🗓️ 21 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں
اگست
حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز
🗓️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور
مارچ
کراچی: رمضان سے قبل منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے جرمانہ
🗓️ 10 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) رمضان کے آغاز سے قبل کراچی کی انتظامیہ نے
مارچ
یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان
🗓️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے
مئی
اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا الجھن میں کیوں ڈال دیتا ہے؟
🗓️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی مشہور اور نواجوان اداکارہ نے لکھا ہے کہ
مارچ
جنگ اخبار کے نیوز ڈیسک جھوٹی خبروں کی تیاری کا مرکز ہیں:فواد چوہدری
🗓️ 13 مارچ 2022 (سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جنگ اخبار کے نیوز ڈیسک
مارچ
سیف القدس جنگ کی فتح میں شہید قاسم سلیمانی شریک تھے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سیف القدس کی جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر
مئی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا
🗓️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی
اپریل