?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں گواہان کی عدم پیشی اور عدم دلچسپی کے باعث کیس کی کارروائی روک دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کی کارروائی روک دی گئی ہے اور گواہان کی عدم پیشی اور عدم دلچسپی کے باعث کارروائی کی فائل ریکارڈ روم بھیج دی گئی ہے۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 16 مارچ کو ارشد شریف قتل کیس میں عدالت کو تعزیرات پاکستان کے سیکشن 512 کا چالان موصول ہوا، 5 اپریل کو بیانات ریکاڑ کرانے کے لیے عدالت نے گواہان کو طلبی کے نوٹسز بھیجے۔
عدالت نے کہا کہ متعدد بار بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے گواہان کو طلب کیا گیا لیکن کوئی پیش نہیں ہوا، کیس میں گواہان کی بیان ریکارڈ کروانے میں دلچسپی نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ 15 مرتبہ پراسیکیوشن کو ثبوت جمع کروانے کا موقع دیا گیا، گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کو نوٹس دیا کہ کیوں نہ فائل ریکارڈ روم بھیج دی جائے، پروسیکیوٹر کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری گواہان بیانات ریکارڈ کروانے عدالت نہیں آرہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ارشد شریف قتل کیس کی کارروائی روک دی جاتی ہے، گواہوں کی پیشی کی صورت میں پراسیکیوشن نئی تاریخ کے لیے درخواست دائر کر سکتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ احکامات تک ارشد شریف قتل کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیج دی جاتی ہے۔
معروف صحافی ارشد شریف گزشتہ سال اگست میں اپنے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ گئے تھے، ابتدائی طور پر وہ متحدہ عرب امارات میں رہے، جس کے بعد وہ کینیا چلے گئے جہاں انہیں اکتوبر میں قتل کردیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر کینیا کے میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے کہا تھا کہ ارشد شریف کو پولیس نے غلط شناخت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا، بعد میں کینیا کے میڈیا میں اس سے متعلق واقعات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کے وقت ان کی گاڑی میں سوار شخص نے پیراملٹری جنرل سروس یونٹ کے افسران پر گولی چلائی۔
اس کے بعد حکومت پاکستان نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جو قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا گئی تھی۔
قتل کے فوری بعد جاری بیان میں کینیا کی پولیس نے کہا تھا کہ پولیس نے ان کی گاڑی پر رکاوٹ عبور کرنے پر فائرنگ کی، نیشنل پولیس سروس (این پی ایس) نیروبی کے انسپکٹر جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’50 سالہ پاکستانی شہری ارشد محمد شریف گاڑی نمبر کے ڈی جی 200 ایم پر سوار مگادی، کاجیادو کی حدود میں پولیس کے ایک واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے‘۔
کینیا کی پولیس نے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا تھا کہ ’این پی ایس اس واقعے پرشرمندہ ہے، متعلقہ حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں تاکہ مناسب کارروائی ہو‘۔
کینیا کے میڈیا میں فوری طور پر رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ پولیس کی جانب سے شناخت میں ’غلط فہمی‘ کے نتیجے میں پیش آیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد اور ان کے ڈرائیور نے ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کی جس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ارشد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
بعد ازاں ز اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں پولیس کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 34 کے تحت درج کیا، جس میں خرم احمد، وقار احمد اور طارق احمد وصی کو نامزد کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انسپکٹر میاں محمد شہباز اطلاع ملنے پر اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچے جہاں ارشد شریف کا جسد خاکی بیرون ملک سے پاکستان پہنچایا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کا میڈیکل بورڈ کے ذریعے پوسٹ مارٹم کیا گیا اور بورڈ نے نمونوں کے 4 پارسلز اور ایک سکہ گولی کا نمونہ حوالے کیا، تاہم اس وقت پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں دی جبکہ جسد خاکی لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس نے کہا تھا کہ ارشد شریف کا قتل بیرون ملک ہوا اور اس کی انکوائری اعلیٰ سطح پر ہو رہی ہے جبکہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے دیے جانے والے نمونوں کے پارسل تھانے میں رکھے گئے ہیں۔
مقدمے میں کہا گیا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت آتشیں اسلحے کا فائر لگنے سے ہوئی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج جنوب لبنان سے فرار
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس
نومبر
ترکی میں امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہرے، 1100 سے زائد افراد گرفتار
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے انکشاف کیا ہے
مارچ
مزاحمتی تحریک کی میزائل طاقت کو مضبوط کرنے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: لبنانی روزنامہ الاخبار کے چیف ایڈیٹر نے مزاحمتی قوتوں کی
اپریل
نیتن یاہو کے امریکہ دورے کا اصلی مقصد؛صہیونی سفیر کی زبانی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامین
فروری
اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق
?️ 6 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا
جولائی
شمالی مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاھو کی کابینہ کی کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:مقبوضہ شمالی فلسطین کے قصبے کریات شمونہ اور دیگر علاقوں
مئی
صیہونی قابض حکومت کے ہاتھوں بیت المقدس کا ایک ہسپتال مسمار
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک
جنوری
صیہونی حکومت میں وزیر اعظم کے عہدے کی مدت پر پابندی
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: پہلی پڑھائی میں صیہونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے ایک
نومبر