?️
سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے داعش کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے اس ملک کے صوبہ کرکوک میں اس دہشتگرد تنظیم کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نےاس ملک کے صوبہ کرکوک میں واقع قوشقایه علاقے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پربمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے 2 خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے، یادرہے کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد سے امریکی فوجی اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کو اپنی نگرانی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے چلے آرہے ہیں جبکہ عراقی فوج اور عوامی تنظیم عوامی تنطیم الحشد الشعبی نے اپنے ملک کے داعش کا مکمل صفایا کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور وہ اس کے لیے آئے دن کاروائیاں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اگرچہ عراق نے 2017 میں داعش کی شکست اور اپنے ملک سے اس دہشت گرد گروہ کے خاتمہ کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، لیکن اس گروہ کے باقی بچے عناصر اب بھی بعض علاقوں میں موجود ہیں اور گاہ بہ گاہ عراقی عوام اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملک بھر میں داعش کے باقی بچے عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ای وی ایم کی مخالفت نہیں کی، جلدبازی میں پورا الیکشن متنازع نہیں بناسکتے، چیف الیکشن کمشنر
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
دسمبر
اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم ہے، بلاول بھٹو
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
دسمبر
یواے ای حکام صیہونیوں کے تلوے چاٹتے ہوئے
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین غلام اور آقا
جون
مودی کو رافیل پر بڑا غرور تھا، طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ مصدق ملک
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے
مئی
پاکستان کی برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے TASS نیوز
نومبر
حماس ایک لافانی خیال
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی
نومبر
امریکہ کیا جوا کھیل رہا ہے؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: یوکرین کے خود ساختہ بحران کی وجہ ختم ہونے والی
اکتوبر
زیڈ جنریشن فلسطین کو کیسے آزاد کرائے گی؟
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی زیڈ جنریشن صیہونیوں کے لیے حل کے بغیر ایک
اپریل