?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے حصول کیلئے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور یہ مذاکرات رواں ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے آئی ایم ایف حکام توانائی شعبے کے گردشی قرضہ کا بھی جائزہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ارب ڈالرقرض کی قسط کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہے ، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کیساتھ چھٹے ،7ویں دورکے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آرمذاکرات میں شریک ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف حکام رواں مالی سال کے دوران معاشی اہداف کاجائزہ لیں گے اور بجٹ میں رکھےگئےٹیکس اہداف،معاشی گرؤتھ کاجائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ،آئی ایم ایف حکام کومحصولات کے اہداف اور سیکریٹری خزانہ آئی ایم ایف حکام کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف حکام کیساتھ مذاکرات رواں ہفتے تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف حکام توانائی شعبے کے گردشی قرضہ کا بھی جائزہ لیں گے۔ خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔


مشہور خبریں۔
عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحیٰ پرسنت ابراہیمی کی یاد میں ملک
جولائی
حاجی آج میدان منیٰ میں
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون
حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چوہدری
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے
مارچ
بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کی مظلومیت کی انتہا
?️ 5 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر
مئی
اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
صیہونیوں کے ساتھ حالیہ لڑائی میں ہمیشہ استقامتی محور کے ساتھ ایک مشترکہ سیکورٹی روم قائم
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے اعلیٰ کمانڈروں نے جمعے کے روز اعلان
مئی
عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 16 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان
مئی
گزشتہ 3 ماہ میں اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا ہے؛پہلی بار حزب اللہ کی زبانی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب اسرائیل اپنی انسانی اور فوجی ہلاکتوں
جنوری