?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو جدید ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہے جس طرح اس نے باہر سے آکر پیسہ لوٹا تھا ویسے ہی ن لیگ بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ میں کہا ن لیگ کو ہم ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی کہتے ہیں، ایسٹ انڈیا کمپنی نے جس طرح باہر سے آ کر پیسہ لوٹا تھا، ویسے ہی ن لیگ نے کیا۔
انھوں نے بریفنگ میں بتایا کہ جی 20 ممالک کو واجب الادا 3.7 ارب ڈالر قرض سال کے آخر تک مؤثر ہو گیا ہے، اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی، ای وی ایم ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے، دوسری ترجیح اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کا سسٹم ہے۔
فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں میں جو 2 سے 4 بڑے کیسز ہیں ان کو روزانہ کی بنیاد پر سننا چاہیے، عدالیہ سے مطالبہ ہے شہباز شریف کے کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے، لندن میں یہ گھوڑے رکھ کر تصاویر بنوا رہے ہیں، اور یہاں منتیں کر کے باہر گئے کہ بیمار ہوں لیکن وہاں بیٹھ کر پولو دیکھ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا سینیماز جلد کھل جائیں گے، اسد عمر سے بات ہوئی ہے، سینیماز 30 جون کو کھولنے کی تجویز ہے، تاہم فیصلہ این سی او سی کرے گی۔فواد چوہدری نے کہا ایسے اقدامات کیے جائیں گے کہ کونٹینٹ انڈسٹری کو فائدہ ہو، کیبل آپریٹرز کو براہ راست کونٹینٹ خریدنے کا رائٹ ہوگا، چینلز کی تعداد بڑھانے اور معیار کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جو نوجوان فلم بنانا چاہتے ہیں وہ ہم سے قرضہ لیں اور فلم بنائیں۔
اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے انھوں ںے کہا سفارت خانوں کی پہلے بھی شکایتیں آئی ہیں، کہ اوورسیز سے تعاون نہیں کیا جاتا، تمام سفارت خانے اپنی کمیونٹی سے تعاون کرنے کے پابند ہوں گے، جو سفارت کار اوورسیز پاکستانیوں سے تعاون نہیں کرے گا اسے واپس بلا لیا جائے گا۔
انھوں نے کراچی میں پراپرٹیز پر کہا کہ کارٹن ہوٹل، جمشید ٹاؤن اور دیگر پراپرٹیز کراچی کے دل میں واقع ہیں، کارٹن ہوٹل وفاق کی ملکیت ہے، ہماری کوشش ہے کہ غریبوں کو متبادل جگہیں دیں، کارٹن ہوٹل، جمشید ٹاؤن اور دیگر پراپرٹیز کی نیلامی کی طرف جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل: برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات فوری طور پر بند کرے
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ کی طرف سے غزہ سے متعلق
جولائی
جسٹس صلاح الدین پنہورکابینچ کا حصہ بننے سے معذرت، مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس صلاح الدین پنہورکا بینچ کا حصہ بننے
جون
سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کا خدشہ
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا
اکتوبر
سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں، دہشتگردوں کو دہائی کی بدترین شکست
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں کے
نومبر
کیا صیہونی برّی فوج بالکل ناکارہ ہو چکی ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ بدھ کی شام صیہونی حکومت کی فوج نے 17 سال
جون
غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں
جولائی
سوڈان بحران کے حوالے سے سعودی عرب اور قطر کا موقف
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
اپریل
دشمن کو منہ توڑ جواب، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 11 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر
مئی