ایران نے اپنے پڑوسی ممالک کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا

ایران نے اپنے پڑوسی ممالک کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا

?️

تہران (سچ خبریں)  ایران نے اپنے پڑوسی ممالکے لیئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے کبھی بھی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں کیا ہے اور ہم اپنے پیارے پڑوسیوں کو واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت ہمسایہ ممالک کا محافظ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کبھی بھی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں کیا ہے اور ہم اپنے پیارے پڑوسیوں کو واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت ہمسایہ ممالک کا محافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے کبھی بھی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور ایرانی افواج کی طاقت ہمسائہ ممالک کی مدد اور حفاظت کرتی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ آج ہم مشاہدہ کر رہے ہیں مسلط کردہ ساڑھے تین سال معاشی جنگ کے باوجود جس نے کسی دوسرے ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرتی تھی، لیکن ہماری قوم کھڑی ہے اور حکومت نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت کی ہے اور کرے گی اور عوام اور مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین دفاعی ہتھیار اس عرصے (پچھلے آٹھ سال) کے دوران تعمیر کیے گئے اور میزائل کی صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ طاقت ور ہوگئی ۔اس عرصے کے دوران ہم بحریہ کو درکار آبدوز، سب میرین، ڈسٹرائر اور میزائلوں کی فراہمی میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان برسوں میں کروز میزائل کی رینج کو 300 کلومیٹر سے بڑھا کر 1000 ہزار کلومیٹر تک بڑھایا ہے اور فضائیہ کے حصے میں ہم نے کوثر لڑاکا طیارے کو بنایا، طیارے کا انجن بنایا اور آج مسلح افواج میں ایک طاقتور فورس موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  آرمی، سپاہ پاسداران اور مسلح افواج کی فوج فضائیہ اور بکتر بند کے شعبے میں خود کفیل ہیں اور اپنے دونوں پیروں پر کھڑی ہے اور اپنے وسائل کےساتھ ملک کا دفاع کرتی ہے۔

روحانی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے دفاع میں نہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ضرورت ہے، نہ ہی ہم ان مہلک ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی ہم اسے اخلاقی اور جائز سمجھتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا واضح فتویٰ ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کو اپنے ہی فتوے کے خلاف اور اسلامی اخلاقیات ، اقدار اور اصولوں کے منافی سمجھتا ہے۔

روحانی نے کہا کہ ہم گھریلو صنعت کے لئے ایٹمی، فضائی، خلا‏‏ئی اور میزائل صلاحیتوں اور نئی ٹیکنالوجیز کی تلاش کر رہے ہیں۔ ہماری جوہری طاقت جوہری ہتھیار بنانا نہیں ہے۔ امریکہ اور یورپ کو ایران کو اچھی طرح جاننا اور سمجھنا چاہئے

انہوں نے بتایا کہ ہماری افزودگی طبی اور توانائی کی صنعتوں اور دیگر شعبوں میں ہمارے ملک کی ضروریات کی فراہمی کے لئے ہے اور ہماری سرگرمیاں مکمل طور پر پرامن ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا افغانستان پر الزام؛ مسلح گروہوں کے خلاف کاروئی نہیں ہوئی

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے افغانستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے

یمن کی حیرت انگیز مزاحمت؛ امریکہ کا اربوں ڈالر کا نقصان

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی، یمن کے انصاراللہ تحریک کے رہنما، نے

وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں سیاسی کشیدگی

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ ان دنوں اپنی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے اندرونی

 غزہ میں خونریز حملہ؛ صیہونی فوج کا امدادی قافلے پر 1000 گولیاں فائر کرنے کا انکشاف

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:بین الاقوامی حقیقاتی کمیٹی کی جانب سے غزہ میں صیہونی فوج

اسرائیلی فوج نے دسیوں ہزار محافظوں کو بلایا ہے

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیوں میں توسیع

سائفر کی تحقیقات،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا

?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے

یاسمین راشد کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید

?️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو

مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار

?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے