?️
راولپنڈی (سچ خبریں) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے برسلز میں انٹرویو دیا نہ پی ٹی آئی سے مصالحت کا کوئی ذکر کیا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فیلڈمارشل نے برسلز میں کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی کوئی سیاسی بات کی، فیلڈ مارشل نے تحریک انصاف سے مصالحت کا کوئی ذکر نہیں کیا، افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی نے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ برسلز میں تقریب میں سیکڑوں افراد موجود تھے، تقریب میں شریک افراد نے فیلڈ مارشل کے ساتھ تصاویر بنوائیں، صحافی نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، یہ ایک صحافی کی ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے، صحافی نے نامناسب حرکت کی، جو شخص غیرقانونی حرکت کرے، اسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 9 مئی کرنے والوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 9 مئی صرف فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، یہ ریاست پاکستان کے خلاف سازش تھی، نو مئی جیسے انتشار پر لوگوں کو معافی مانگنی چاہئے، معافی سے قانونی عمل رک نہیں سکتا۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے کی تقدیریں تبدیل کرنے والا ملک ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پر تواتر سے حملے ہوتے ہیں، نوجوانوں کو اپنی نظریاتی ریاست کی میراث اور تاریخ سمجھنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا خیال تھا اپنی دہشت گردانہ پراکسیوں اور دیگر سہولت کاروں کی مدد کے بعد اب جب وہ حملہ کرے گا تو پاکستانی فوج کو آسانی سے ڈس کریڈٹ کر دیں گے مگر سب الٹ ہو گیا، پاکستان اور پاک فوج کا بھرپور جواب ملا تو ان کی اپنی پراکسیز اور وہ خود ڈس کریڈٹ ہو گیا۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کسی نے کہا ہندوستان اربوں ڈالر کی عسکری مشین رکھتا ہے تو با آسانی پاکستان کو شکست دے دیں گے، کسی نے کہا کہ بھارت کو حملہ کرنا چاہئے تا کہ ایک طرف سے ہندوستان اور دوسری جانب سے ان کی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھی بیک وقت حملہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
طالبان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست مسترد
?️ 22 ستمبر 2021 سچ خبریں: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے اے
ستمبر
عراق کے اعلیٰ حکام کا غزہ کی خواتین کے مصائب پر رد عمل سامنے آگیا
?️ 27 جولائی 2025عراق کے اعلیٰ حکام کا غزہ کی خواتین کے مصائب رد عمل
جولائی
بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت
جولائی
کیا پاکستان بھارت پر حملے کرنے والا ہے؟خواجہ آصف کی زبانی
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وضاحت کی
اپریل
ناسا نے مریخ پر اترنے والے خلائی مشن کی پہلی کلر تصاویر جاری کر دی
?️ 21 فروری 2021 ناسا کی خلائی مشین پرسیورینس نے سرخ سیارے مریخ پر اترنے کے
فروری
غزہ اسپتال پر لگنے والا بم کہاں کا تھا؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال
اکتوبر
کیا نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں؟
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات پر زور
مارچ
وال اسٹریٹ جرنل کا امریکی حملوں میں انصاراللہ کے رہنماؤں کے گھر نشانہ بنانے کا دعوی
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:قطری چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال
مارچ