وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی رواں ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے

گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا: وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ترک شہر انتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کیلئے رواں ہفتےترکی روانہ ہوں گے، جہاں ان کی ترک صدر سے بھی خصوصی ملاقات متوقع ہے جس میں خطے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی رواں ہفتےترکی جائیں گے، شاہ محمودقریشی کادورہ ترکی 3روزہ ہوگا، وزیر خارجہ 18سے 20جون تک ترکی کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وزیرخارجہ ترک شہرانتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے ، فورم کے موقع پر افغان ، ایرانی اور کویتی ہم منصبوں اور دیگر وزرائے خارجہ اور سفارت کاروں سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ وزیرخارجہ ترک صدررجب طیب اردگان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے،  شاہ محمودقریشی کایہ ترکی کا گزشتہ3  ماہ میں تیسرادورہ ہوگا۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کو ترک صدررجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا تھا ، جس ‏میں اسرائیلی بربریت اور جارحیت پر دونوں رہنماؤں نےتبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نےاسرائیلی جارحیت و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اتفاق کیا تھا کہ مسلم ممالک کو مل ‏کر اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔رہنماؤں نے اس نکتے پر بھی اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائےخارجہ فلسطین کے مسئلےکو ‏عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کیلئے ترکی کےکردار کو سراہتےہیں جب کہ افغان امن عمل، فوجوں کےانخلاپرترکی کی کوششوں کےمعترف ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مجاہدین تحریک: صہیونی بستیوں میں امریکی قونصلر خدمات کی فراہمی جرم میں شریک ہے

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے بدھ کی شب ایک بیان جاری

وزیرخارجہ بلاول بھٹو 14 سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے

?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر امریکا

ٹرمپ نے کیا اپنی احماقت کا اعتراف

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب پرانے دن

تہران اور ریاض کے درمیان آئندہ ملاقات سفارتی سطح پر ہو گی: روس الیوم

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:   عراقی حکومت کے ایک ذریعہ نے جمعرات کی شام اعلان

عمران خان سے ملاقات کیلئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اچانک اڈیالہ پہنچ گئے

?️ 26 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان سے

صیہونی وزارتِ جنگ کی خفیہ کمپنی پر سائبر حملہ؛ حساس عسکری منصوبے منظر عام پر

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:الجبهة الإسناد السیبرانیة سائبر گروپ نے صیہونی وزارتِ جنگ کی خفیہ

نیتن یاہو عارضی جنگ بندی کے لیے تیار:صیہونی میڈیا

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق قابص وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں

اربعین واک میں عدم تحفظ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا:عراقی فوج

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے