?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور کیوبا کے سفیر زینر جاویر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کیوبا میں شراکت کے وسیع تر امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں(فواد چوہدری اور زینر جاویر) نے پاکستان اور کیوبا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کیوبا میں شراکت کے وسیع تر امکانات ہیں، افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان کی کوششوں کو دنیا نے سراہا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم نہ لے، عالمی برادری سےملکر افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمدد کے خواہاں ہیں۔دریں اثنا کیوبا کے سفیر زینر جاویر کا کہنا تھا کہ کابل سے غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، افغان عوام کے لیے خوراک اور ادویات کا سلسلہ شروع کرنا قابل ستائش ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور سفیرِ کیوبا نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات پر روشنی بھی ڈالی اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ مشترکہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی کے منصوبے کے لیے حماس کے جواب کی تفصیلات
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کے غزہ جنگ
جون
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور
اگست
وزیر اعظم کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
اسرائیل ایران سے کتنا ڈرتا ہے؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکام نے دمشق
اپریل
مسئلہ تائیوان پر ہریس اور ٹرمپ کا ممکنہ موقف کیا ہوگا؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہوتے ہوئے ہریس اور ٹرمپ کے
نومبر
طاہر اشرفی کی ویکسینیشن کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی
جون
ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ
فروری
شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے
?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے
مئی