فواد چوہدری اور کیوبا کے سفیر کے درمیان اہم ملاقات

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور کیوبا کے سفیر زینر جاویر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں  کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کیوبا میں شراکت کے وسیع تر امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں(فواد چوہدری اور زینر جاویر) نے پاکستان اور کیوبا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کیوبا میں شراکت کے وسیع تر امکانات ہیں، افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان کی کوششوں کو دنیا نے سراہا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم نہ لے، عالمی برادری سےملکر افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمدد کے خواہاں ہیں۔دریں اثنا کیوبا کے سفیر زینر جاویر کا کہنا تھا کہ کابل سے غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، افغان عوام کے لیے خوراک اور ادویات کا سلسلہ شروع کرنا قابل ستائش ہے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور سفیرِ کیوبا نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات پر روشنی بھی ڈالی اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ مشترکہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

امریکہ میں اسرائیل کے ساتھ مل کر لڑنے کی طاقت نہیں : ہیرس

?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فلسطینیوں اور لبنانی عوام

شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس

?️ 31 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

اگر روس اور یوکرین نے امریکی امن منصوبے کو قبول نہ کیا تو کیا ہوگا؟ امریکہ کی زبانی

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب اور ممکنہ آئندہ نائب

بین الاقوامی اداروں کی غزہ کی ناقابلِ برداشت صورتحال پر شدید تشویش

?️ 7 جون 2025سچ خبریں:عالمی ادارے جیسے WFP، یونیسیف، آنروا اور آکسفام نے غزہ میں

ریاستِ مدینہ میں قابلیت پر لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے تھے

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستِ

کیا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ایران نے کیا؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: اردن میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملوں کے بارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے