?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم سب کے پاس مگر عدالتی احکامات موجود ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں بتایا گیاہے کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث ملاقات پر پابندی ہے، سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل بھی موجود نہیں تھے اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ہم سے بات کرنے کے بجائے بھاگ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم جیل انتظامیہ کو قومی اسمبلی میں بلائیں گے، ہم جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور دو ہفتوں کے لیے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو شرم آنی چاہیے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ نئے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر یہ کام ہو رہاہے، ہمارا مطالبہ ہے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، ہم سینیٹ الیکشنز پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے، ہمارے سینیٹرز چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم آگ کا دریا عبور کرکے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صدر ہاؤس میں ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج شخص کو بٹھایا گیا ہے جو کام نہیں کر سکتا، موجودہ حکومت زیرو جمع زیرو ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح عوام ہے اسی لیے ہم نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا، ہمارے دور میں سارے سیکٹرز میں بہتری آرہی تھی، ہمارے دور میں روپے اور ڈالر کی قدر و قیمت دیکھیں اور اب دیکھ لیں۔
یاد رہے کہ آج ہی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لئے تیار ہیں: وزیر داخلہ
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اگست
(ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی
دسمبر
اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں:گذشتہ سال 8 اکتوبر سے جب حزب اللہ نے صہیونی دشمن
ستمبر
افغان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، گل بہادر گروپ کے سرغنہ سمیت 70 خوارج ہلاک
?️ 18 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی
اکتوبر
سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اپریل
صہیونی رژیم میں نیا سیاسی بحران، نیتن یاہو سات اکتوبر کی ناکامی پر پردہ ڈالنے والی کمیٹی‘ کے سربراہ
?️ 19 دسمبر 2025 صہیونی رژیم میں نیا سیاسی بحران، نیتن یاہو سات اکتوبر کی
دسمبر
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے
جولائی
نواز شریف کی پلیٹ ٹھیک ہوگئیں ہیں تو واپس آ جائیں: اسد عمر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سابق
دسمبر