نواز شریف کی پلیٹ ٹھیک ہوگئیں ہیں تو واپس آ جائیں: اسد عمر

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ  میاں نواز شریف ٹھیک ہوگئے ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں۔ ہم دو سال سے انتظار کر رہے ہیں، جس شخص کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے؟

ذرائع کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم تو دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کب ٹھیک ہوں گی، ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوگئیں ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں۔

اسد عمر نے کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے، ان سے بات ہورہی ہے یا نہیں میں کیسے گارنٹی دے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر غلط ہے جو کہا گیا صادق اور امین نہیں لیکن دوبارہ وزیراعطم بن سکتا ہے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق خبریں آئیں جس پر وزیراعظم نے جواب دیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جنوری کا نہیں کہہ سکتا لیکن نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ان کی واپسی مومینٹم تبدیل کردے گی۔محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو جیل کا خوف نہیں وہ پہلے بھی لندن سے واپس آئے تھے، انہیں جو غلط سزائیں دی گئی تھیں ان سب میں ریلیف مل جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ڈیل کریں گے اور کس کے ساتھ ڈیل کریں گے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مختلف کھیلوں پر سٹہ لگانے کے بعد اب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی سٹہ شروع

?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مختلف کھیلوں پر سٹہ لگانے کے بعد اب وزیر

چینی اسکینڈل میں زرداری اور شریف خاندان ملوث ہیں، اربوں روپے کمائے، عمر ایوب

?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے

امریکی بلیک میلنگ پر حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کا ردعمل

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: حسن عزالدین، حزب اللہ سے وابستہ وفا بمقاومت فراکشن کے

صیہونیوں کی مسجد اقصی کا متولی بدلنے کی کوشش

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:پاکستان کی ایک ویب سائٹ نے سعودی عرب میں شائع ہونے

اسلام آباد واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ محسن نقوی

?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ

وزیراعظم کی میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت

?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے

پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک خرم علی خان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

مصری نوجوان کے ہاتھوں کیمپ ڈیوڈ کی موت

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے