?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبینہ طور پر جان لیوا دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست جمع کروا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمر ایوب خان کی جانب سے یہ درخواست سیکریٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے، تاہم پولیس نے کہا کہ درخواست پر رائے کے لیے قانونی برانچ کو خط بھیج دیا گیا ہے۔
درخواست کے مطابق ایمل ولی خان نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس ملک کو اگر محفوظ بنانا ہے تو عمران خان کو ٹھکانے لگانا ہوگا‘۔
شکایت کنندہ نے کہا کہ ایمل ولی خان نے یہ دعویٰ موجودہ حکومت کے اہم عہدے پر فائز لوگوں کی موجودگی میں کیا، ان کے پاس ایمل ولی خان کے بیان کی ویڈیو کلپ بھی موجود ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ عامر کیانی اور صبغت اللہ ورک ایمل ولی خان کے اس بیان کے گواہ ہیں، اس سے قبل انٹیلی جنس ایجنسیوں اور اداروں نے عمران خان کو بھیجے گئے مختلف خطوط میں متنبہ کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سازش میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور ایمل ولی خان کو گرفتار کیا جائے۔
اسلام آباد پولیس کے پی آر او نے تصدیق کی کہ پولیس کو درخواست موصول ہوچکی ہے اور اسے سیکریٹریٹ تھانے کی روزانہ کی ڈائری میں درج کر لیا گیا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے اور ایسے بیانات پر مقدمات درج نہیں ہوتے، یہ بیان قابل سزا جرم نہیں ہے تاہم درخواست کے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر پولیس کی پراسیکیوشن برانچ سے قانونی رائے طلب کرنے کے لیے خط بھیج دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف کی موت کی افواہیں
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع نے سعودی سرکاری رازداری کے درمیان آل سعود کی
نومبر
کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت
?️ 7 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اثر و رسوخ استعمال
اپریل
اسرائیل کا دفاعی نظام کیسے مفلوج ہوا؟ / صہیونی رژیم کے خلاف وسیع سائبر حملے کی تفصیلات
?️ 20 جون 2025سچ خبریں:سائبر سپورٹ فرنٹ نے ایک بیان میں، جو اس نے اپنے
جون
2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار کون ہیں؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی ممکنہ کم
جون
عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے
اگست
کرم: درجنوں اموات کے بعد حکومتی جرگے کی کوششوں سے فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ
?️ 24 نومبر 2024 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی روز
نومبر
برطانوی وزیر دفاع کا نیتن یاہو کے خلاف بیان
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع نے آج ایک انٹرویو میں صہیونی وزیر
جنوری
افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر پابندی، خواتین نے طالبان سے اہم مطالبہ کردیا
?️ 20 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر
اگست