عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے اس فیصلے کو یک طرفہ اور غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔

 ایوان کی ہنگامہ خیز کارروائی کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے تلاوت قرآن پاک کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش کو قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جس پر ڈپٹی اسپیکر کے دستخط بھی موجود تھے۔

اپوزیشن بنچوں نے ڈپٹی اسپیکر کے رویے پر احتجاج کیا جس سے ایوان میں ہنگامہ آرائی پیدا ہوئی، اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور نعرے بازی کی۔

صوبائی اجلاس پیر کو (کل) ہونا تھا لیکن توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قائم مقام صوبائی گورنر مشتاق احمد غنی نے اجلاس گزشتہ روز (ہفتہ کو) بلالیا۔

وزیر اعلیٰ تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ’یہ ایوان الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو یک طرفہ، غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتا ہے جس کے ذریعے زندگی بھر کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے ایک مقبول سیاستدان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جعلی مقدمات میں ان کی نااہلی انصاف کے قتل کے مترادف ہے‘۔

اس میں مزید کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ اسے جمہوریت پر حملہ بھی سمجھتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ’کٹھ پتلی الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر یہ فیصلہ دیا، یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کی راہ میں ایک چھوٹی سی رکاوٹ ثابت ہو گا اور عالمی سطح پر ملک کا مذاق اڑنے کا سبب بنے گا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ’عدلیہ کو اس غیرمنصفانہ عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور عوام میں اضطراب کو ختم کرنے کے لیے فیصلے کو فوری طور پر کالعدم قرار دینا چاہیے‘۔ صوبائی اسمبلی کی جانب سے مذکورہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف دوسری قرارداد ہے، رواں سال اگست میں صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ردعمل میں اکثریتی ووٹ کے ساتھ ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یمنی عوام کااقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی تیل کمپنی کے کارکنوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے

پارٹی کے جن رہنماؤں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے  نے طلب کیا ہے وہ 12-2011 میں عوامی عہدوں پر فائز نہیں تھے۔

🗓️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی

اسرائیلی رہنما غزہ کے مستقبل پر متفق نہیں

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی میں

صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟

🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف

الخضیره آپریشن صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کا کھلا جواب

🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ نے شمالی تل آویو کے شہر الخضیره

رفح کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے لیے عرب حکومتوں کی ملی بھگت

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں:گذشتہ چند دنوں سے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے

اربعین حسینی میں غیر ملکی زائرین کی تعداد میں اضافہ

🗓️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر داخلہ نے اربعین حسینی (ع) کی تقریب

سبریا میں حکومت اور عوام آمنے سامنے

🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:سربیا کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے