?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین ضیا لیگ اعجاز الحق کی بنی گالا میں ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعجاز الحق کی جانب سے عمران خان کو اہم پیغام پہنچایا گیا ہے۔
ملاقات میں مقتدر حلقوں سے تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور کا اس امپورٹڈ حکومت سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
بجلی ، گیس ، پٹرول ہر چیز کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔موجودہ بگڑتی معاشی صورتحال کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔عمران خان نے کہا جلد از جلد شفاف انتخابات کروائے بغیر حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں،دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔
ملک کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد اعجاز الحق بھی پرامید ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں میں تھوڑی لچک آئی ہے۔آنے والے حالات میں بہتری دکھائی دے گی، تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔
اس سے قبل مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا تھا کہ نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا ، دونوں نمبر کھلے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی،عمران خان میں لچک آچکی ہے اور اب دوسروں میں بھی آنی چاہیے،جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔
مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غصہ ہے کہ ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی گئی ہے، نہ عمران خان کا نمبر بلاک ہوا ہے نہ فیضیاب کرنے والوں کا، بلکہ دونوں نمبر کھلے ہیںانھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیلئے بھی سیاسی راستے بند کرنے کوشش کی گئی لیکن وہ بھی حکومت میں آگئے۔
انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی سے دشمنی کی جائے جب کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سپریم کورٹ جانے سے تحریک انصاف کی سیاست کمزور ہوئی۔اعجازالحق نے انکشاف کیا کہ جنرل ضیا الحق کے زمانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بچے کس آواز سے نیند سے اٹھتے ہیں؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ کے بچے
نومبر
ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود بھی درآمد کی منظوری
?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ سے خطاب
جون
نو مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا۔ طارق فضل چودھری
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے
جولائی
یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا
مارچ
سی آئی اے کی امریکی عوام کی غیر قانونی جاسوسی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کولکھے جانے والے دو سینیٹرز کے خط
فروری
اسموتریچ کا بیٹا غزہ کی جنگ سے فرار؛ وجہ؟
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: بن کاسپٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا
جولائی
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
افغان کابینہ میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا
ستمبر