?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے اور کوئی چھوڑ کر جانے والا نہیں ہے عمران خان کو جو چھوڑے گا اس کا مستقبل ہی ختم ہو جائے گا، پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کمزور ہوچکی ہے۔ پنجاب میں اگر ہماری سیاست تگڑی ہوتی تو مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوچکی ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہماری سیاست تگڑی ہوتی تو مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوچکی ہوتی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پنجاب میں کی سیاست میں اپنا پنجہ مضبوطی سے ڈالا ہوتا تو ہمیں چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ عثمان بزدار سیاست میں نئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو اور مریم نواز ایک ضلع نہیں چلا سکتے ہیں، ملک کیسے چلائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ سارا تماشہ ہی اس لیے بنا کہ اتحادیوں نے ملاقاتیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو ملاقاتیں ہی نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں، ان کی اپنی سیاست ہے۔
تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر نے فواد چوہدری دعویٰ کیا کہ حکومت مضبوط ہے اور کوئی چھوڑ کر جانے والا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کو چھوڑ دے گا اس کا مستقبل ہی ختم ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ بلاول لاہور کی ایک یونین کونسل میں جلسہ کر کے دکھا دیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جہانگیر ترین کبھی بھی پی ٹی آئی کے خلاف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا البتہ میرا جہانگیر ترین سے ویسے سماجی طور پر رابطہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ میں مونسل الٰہی سیاست کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی بہت گہرا آدمی ہے، وہ بہت وزن اور دلیل کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا حکومت کو آج رات تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال
دسمبر
کورونا سے مزید 84 اموات، 4723 افراد میں وائرس کی تصدیق
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور
اپریل
پولیس کو پی ٹی آئی امیدواروں، کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف
فروری
برطانیہ کے ایک بس اسٹاپ سے برطانوی فوج کے بارے میں خفیہ دستاویزات برآمد، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا
?️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں ایک بس سٹاپ سے برطانوی فوج سے
جون
’آسکر‘ تقریب میں ملالہ سے نامناسب سوال کرنے پر میزبان کو تنقید کا سامنا
?️ 13 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کی ہر
مارچ
نیدر لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند جماعت کی تاریخی کامیابی، دائیں بازو کو بھاری شکست
?️ 31 اکتوبر 2025نیدر لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند جماعت کی تاریخی کامیابی،
اکتوبر
ٹرمپ نے لبنان میں فوجی کارروائی کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی ہے: نیتن یاہو
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کے وزراء کو
جنوری
خیبر پختونخوا: کرم میں متحارب گروہوں کا جنگ بندی پر اتفاق
?️ 2 نومبر 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں
نومبر