کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود

کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے، ہم عدالت کے ہر حکم پر عمل کریں گے۔ پولیس پر فائر کھولنے کی روایت ٹھیک بالکل  نہیں ہے، قانون سب کے لئے ہے اور اس کی بالادستی کو ماننا ضروری ہے۔

شفقت محمود نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 7 سال پہلے سیاسی حریفوں کو دبانے کیلئے نواز شریف نے مقدمہ درج کرایا، آج عدالت نے طلب کیا ہمیں اور ہم حاضر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عدالت میں وکیل نے دلائل دیئے ہیں، کچھ ثابت نہیں ہوا، ایسے مقدمے میں عمران خان صاحب بری ہو چکے ہیں۔

صحافی جانب سے گزشتہ روز پیش آئے واقعے سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے تو کل جو واقعہ ہوا اس کی تفصیلات نہیں پتہ، ایک صاحب کے خلاف ایف آئی آر تھی، ایف آئی اے گرفتاری کیلئے گئی تو انہوں نے پستول نکال لیا۔شفقت محمود نے کہا کہ میں نے گرفتاری کی تصویر دیکھی ہے جس میں ملزم نے پستول پکڑی ہوئی ہے، تصویر میں ملزم پولیس اہلکار کو مار بھی رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس پر فائر کھولنے کی روایت ٹھیک نہیں، کسی بھی شہری کو حق نہیں کہ قانون کو ہاتھ میں لے، قانون کی بالادستی کو ماننا چاہیے، ہم سب بھی آج عدالتوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ درخواست دے سکتا ہے، درخواست پر تحقیقات اداروں کا کام ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہندوستانی وزیر اعظم نے ملک کی مسلسل چوکسی کی اپیل کی ہے

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ملک اور پاکستان کے درمیان دشمنی میں اضافے کے

یوکرین کو 275 ملین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے لیے مغربی حمایت کے

امریکہ کا جنگ میں داخل ہونا ایران کے لیے خطرہ ہے یا موقع؟

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:کیا امریکی مداخلت ایران کے لیے صرف ایک خطرہ ہے؟

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

?️ 16 اپریل 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ تیار

یورپی یونین کے سینئر عہدیدار کا ماسکو سے حقیقی مراعات کا مطالبہ 

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا

ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات

?️ 30 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ

انتہا پسندی امریکی عوام کی سب سے بڑی پریشانی

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:Reuters اور Moses Ipsos کی طرف سے کرائے گئے نئے پولز

الاقصی طوفان آپریشن کو انجام دینے کی وجہ؛ حماس کا بیان

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک نوٹ شائع کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے