?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 24 گھنٹے کے اندر ہی تشکیل نو کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کریں گے جب کہ اس سے قبل بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی (اسٹیبلشمنٹ II) سی پی او لاہور طارق رستم چوہان تھے۔
از سر نو تشکیل جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ طارق رستم چوہان، ڈیرہ انسوسٹی گیشن پنجاب ممبر سید خرم علی، اے آئی جی مانیٹرنگ احسان اللہ چوہان، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی ملک طارق محبوب اور ایس پی سی ٹی ڈی لاہور نصیب اللہ خان شامل ہیں۔
وزیر آباد سانحہ کی تحقیقات کے لئے قائم نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ان عہدیداروں کے علاوہ جے آئی ٹی کسی اور سرکاری افسر کو بھی ممبر کے طور پر کمیٹی میں شامل کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی (اسٹیبلشمنٹ II) سی پی او لاہور طارق رستم چوہان کر رہے تھے جب کہ اس کے 4 ارکان تھے جن میں ڈیرہ غازی خان کے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی، اے آئی جی/مانیٹرنگ احسان اللہ چوہان، انویسٹی گیشن برانچ وہاڑی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد زطر بزدار اور سی ٹی ڈی لاہور کے ایس پی نصیب اللہ خان شامل تھے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس کے سربراہ فیصل شاہکار کی درخواست پر یہ جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔
یاد رہے کہ وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے چند گھنٹے بعد ہی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت سے کہا تھا کہ وہ حقائق کو منظر عام پر لانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے۔
وفاقی حکومت نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا جس میں سینئر پولیس افسران اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو جے آئی ٹی میں شامل کرنے کا کہا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد رہنما زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی
?️ 19 جون 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کوٹری ٹرین حادثوں کے
جون
اقوام متحدہ میں صیہونیوں کی ایک اور شکست
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےصیہونی حکومت کی جانب سے مئی
دسمبر
غزہ میں نسل کشی بین الاقوامی دوہرے معیار کا نتیجہ ہے: کویتی ولی عہد
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح نے
ستمبر
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
الجزائر بھی مغربی ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے ماسکو کے دورے کے دوران کہا کہ
جون
سندھ ہائیکورٹ: لاپتا شہریوں کے کیس میں پولیس نے 3 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی
?️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے کیس
مارچ
آخر کار امریکہ نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا
?️ 24 فروری 2021واشنگٹن {سچ خبریں} دنیا میں اپنی دھاک جمانے والے امیرکہ کو آخر
فروری
کیا امریکہ میں خانہ جنگی ہونے والی ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دیگر اندرونی چیلنجوں کے علاوہ، علیحدگی پسندی امریکہ میں حکومت
جنوری